حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد حرام میں قرآن مجید کے نسخے واپس رکھنے کی اجازت دیدی

قرآن مجید

پی ایف سی نیوز! عمومی صدارت حرمین شریفین نے مسجد حرام میں قرآن مجید کے نسخے دوبارہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے کہا کہ تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ قرآن مجید کے نسخے پہلے کی طرح الماریوں میں رکھے جائیں گے۔انتظامیہ کے تحت مصحف کمیٹی کے سربراہ حمزہ السالمی نے کہا کہ تمام مصلوں میں موجود الماریاں اپنی جگہ پر رکھی گئیں ہیں

جنہیں قرآن مجید کے نسخوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔ تمام الماریوں سمیت قرآن کے نسخوں کو سینیٹائز کیا جاتا ہے تاکہ زائرین حرم انتہائی محفوظ طریقے سے ان کا استعمال کر سکیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل مسجد حرام میں جزوی طور پر قرآن کے نسخے رکھے گئے تھے جبکہ بعض الماریوں کو خالی چھوڑا گیا تھا جن میں استعمال شدہ نسخے رکھے جاتے تھے۔ ان استعمال شدہ نسخوں کو سینیٹائز کرکے دوبارہ الماریوں میں سجا دیا جاتا تھا۔ عمومی صدارت حرمین شریفین نے مسجد حرام میں قرآن مجید کے نسخے دوبارہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے کہا کہ تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ قرآن مجید کے نسخے پہلے کی طرح الماریوں میں رکھے جائیں گے۔انتظامیہ کے تحت مصحف کمیٹی کے سربراہ حمزہ السالمی نے کہا کہ تمام مصلوں میں موجود الماریاں اپنی جگہ پر رکھی گئیں ہیں جنہیں قرآن مجید کے نسخوں سے آراستہ کیا گیا ہے

۔ تمام الماریوں سمیت قرآن کے نسخوں کو سینیٹائز کیا جاتا ہے تاکہ زائرین حرم انتہائی محفوظ طریقے سے ان کا استعمال کر سکیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل مسجد حرام میں جزوی طور پر قرآن کے نسخے رکھے گئے تھے جبکہ بعض الماریوں کو خالی چھوڑا گیا تھا جن میں استعمال شدہ نسخے رکھے جاتے تھے۔ ان استعمال شدہ نسخوں کو سینیٹائز کرکے دوبارہ الماریوں میں سجا دیا جاتا تھا۔

Leave a Comment