چہرے کے کیل مہاسوں اور گھڑوں سے نجات کے آسان گھریلو ٹوٹکے

چہرے کے کیل مہاسوں

پی ایف سی نیوز!  چہرے پر خاص طور پر رخساروں پر نوکدار کیل نکل آتے ہیں جو کہ سخت ہوتے ہیں جب یہ پک جاتے ہیں تو ہلکا سا دبانے پر نکل آتے ہیں۔ انہیں خود ہاتھوں سے دبا کر نہیں نکالنا چاہیے ایسا کرنے پر یہ چہرے پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ان کیل مہاسوں کیلئے مندرجہ ذیل اعلاج کر سکتے ہیں۔1۔ مولی کے پانی کو چہرے پر لگائیں۔2۔ چھوہارے کی گُٹھلی کو سرکہ میں شامل کر کے چہرے پر لگائیں۔3۔ کیلے کو پیس کر تھوڑے سے خربوزے کے بیجوں کے مغز پیس کر شامل کریں۔

پھر یہ آمیزہ کیل مہاسوں پر لگائیں۔4۔ کالی مرچ کو مٹی کے گھڑے پر رگڑ کر لگائیں۔5- کیل پر کڑوے بادام پیس کر لگانے سے کافی فرق پڑتا ہے اپنے چہرے کے حساب سے تھوڑی سی ملتانی مٹی لے کر اس میں گلاب کا عرق ملا لیں۔ پھر اس مکسچر کا اپنے چہرے پر لیپ کر لیں۔ 15 منٹ تک لیپ کر کے انتظار کریں پھر چہرے کو تازہ پانی سے دھو لیں۔ چند ہی دنوں میں چہرےکے گڑھے دور ہو جائیں گے۔اسکے علاوہ سردیوں میں جلد بہت خشک ہو جاتی ہے اور بہت سے مسائل پیسا ہو جاتے ہیں ۔سکن ڈرائی ہوکر ٹوٹنے لگتی ہے ۔اسکے لئے آپ کو ایک عمدہ ٹوٹکا بتا تے ہیں جس سے سردیوں میں آپ کی جلد سرسبز و شاداب رہے گی ۔سرد موسم میں خشکی سے جلد بے رونق اور کھردری ہو جاتی ہے

اور خشکی کے سفید دھبے نمایاں ہو جاتے ہیں اور اس کے علاوہ دھوپ میں بیٹھنے سے سکن کی رنگت بھی چینج ہو جاتی ہے ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے مندرجہ ذیل۔اشیاء کی ابٹن نہایت مفید ہے۔ اجزاء:بیسن ایک چھٹانک گیہوں کا آٹا ،ایک چھٹانک،ہلدی آدھا تولہ ثابت لے کر پیس لیں،سنگترے کے خشک چھلکے آدھا چھٹانک،سفید صندل آدھا تولہ،سب اشیاء کو باریک پیس کر آٹے اور بیسن میں ملا لیں اور کسی کھلے منہ کے جار میں یا بوتل میں۔رکھ لیں ہر روز یہ ابٹن تھوڑا سا لے کر پانی یا دودھ یا عرق گلاب میں شامل کر کے پیسٹ بنا لیں ساتھ ہی اس میں بالائی تھوڑی سی یا سرسوں کا تیل شامل کر لیں اور پندرہ منٹ تک خوب ملیں

اس طرح سے دوران خ۔ون کی۔تیزی سے چہرہ چمک اٹھے گا ٢ ہفتوں بعد آپ اپنے چہرے میں واضح تبدیلی دیکھیں گی بازار کی۔ہلدی ہر گز استعمال نہ کریں کسی بھی ریمیڈی میں ہمیشہ ثابت ہلدی لے کر گھر میں۔پیس کر استعمال کریں

Leave a Comment