سانس پھولنا اور دل کی دھڑکن کا تیز ہونا کس چیزکی علامت ہے ؟مزید جانیں اس آرٹیکل میں

سانس پھولنا اور دل

پی ایف سی نیوز! اگر دل کی دھڑکن کے تیز ہونے کے ساتھ چکر آئیں بے ہوشی آئے بولنے میں کوئی مسئلہ ہو کسی طرف جسم کا سن ہوجانا یا جسم کی کمزوری ہوجانا تو یہ وارننگ سائنز ہوتے ہیں ۔دل کی دھڑکن کا زور سے محسوس ہونا یہ ایک ایسا عمل ہے جو کہ بہت لوگوں کو ہوتا ہے اس کو تین طرح تقسیم کیا جاسکتا ہے ایک وہ ہے جو ویسے ہی دل کی دھڑکن تیز ہے یا زور سے محسوس ہورہی ہے لیکن کوئی ایسی سیرئس بیماری نہیں ہے

پھر اس کی کچھ بنیادی وجوہات ہے جس میں کچھ ایسی بیماریاں ہیں جن کے ساتھ دل کی دھڑکن بے ترتیب بھی ہوسکتی ہے اور زور سے محسوس ہوسکتی ہے اور پھر کچھ دل کی اپنی وجوہات ہیں جس کی وجہ سے دل کی دھڑکن یا ربط میں مسئلہ ہوسکتا ہے ۔سب سے زیادہ جو بنیادی فیکٹر ہے وہ ہے انگزائیٹی یا گھبراہٹ یا ڈر محسوس ہونا یا خوف محسوس ہونا بے چینی ہونا جس کے ساتھ یہ ایک نارمل ریسپونس ہے باڈی کا کے دل کی دھڑکن تیز محسوس ہونے لگ جاتی ہے زور سے محسوس ہونے لگ جاتی ہے ۔کچھ ایسی بیماریاں ہیں جسم میں کی وجہ سے دل کی دھڑکن تیز محسوس ہوسکتی ہے جیسے تھائی رائیڈ کی بیماری ہے

اگر تھائی رائیڈ ہارمونز آپ کے جسم میں زیادہ ہیں تو وہ دل کی دھڑکن کو تیز کردیتے ہیں اس کے علاوہ اگر آپ میں خون کی کمی ہے یا آکسیجن کی کمی ہے تو اس کی وجہ سے دل کی دھڑکن تیز ہوسکتی ہے اگر آپ میں ڈی ہائیڈریشن کی علامات ہیں یہ کسی بھی وجہ سے ہوسکتی ہے پانی کی انٹیک بہت کم ہے یا آپ کو پاخانے کے ساتھ نمکیات و پانی کی کمی ہورہی ہے یا بہت زیادہ الٹی آرہی ہے تو اس کے ساتھ آپ کے دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے تو گھبراہٹ اور دل کی دھڑکن کا مسئلہ ہوجاتا ہے اس کے علاوہ بھی کچھ بیماریاں ہیں جو دل کے ربط کو بے ترتیب کرسکتی ہیں جس میں الیکٹرولائٹس امبیلنس بھی ہوسکتا ہے

یہ وہ بیماریاں ہیں جو دل کے علاوہ ہیں جو آپ کی دھڑکن کو متاثر سکتی ہیں تیسرے نمبر پر وہ وجوہات آتی ہیں جو دل سے متعلقہ ہیں

Leave a Comment