انگین التان ایک اور تاریخی کہانی سے سکرین پر واپسی کیلئے تیار

انگین التان ایک اور تاریخی کہانی سے سکرین پر واپسی کیلئے تیار

پی ایف سی نیوز! پاکستان میں ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار انگین التان سلطنت عثمانیہ کی کہانی پر مبنی ایک اور ڈرامے سے دوبارہ اسکرین پر واپسی کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق التان کے نئے پروجیکٹ کا نام بارباروسلر ہے، جس کی کہانی سلطنت عثمانیہ میں مسلم بحریہ کی بے مثال تاریخ سے پردہ اٹھائے گی۔اس ڈرامہ سیریز میں انگین التان ایک اور تاریخی کردار نبھاتے نظر آئیں گے

اور اس مرتبہ وہ حیدر الدین باربروسا بنیں گے۔ حیدر الدین سلطنت عثمانیہ میں سلطان سلیمان کے دورِ اقتدار میں بحریہ عثمانیہ کے ایڈمرل تھے۔ اس حوالے سے انگین التان کا کہنا تھا کہ ٹی وی سیریز کی عکس بندی کے لیے خصوصی تیاریاں جاری ہیں۔انگین کا کہنا تھا کہ انھوں نے حیدر الدین باربروسا کے بارے میں بہت پڑھا ہے اور ان کے کردار کو جاننے کے لیے ان سے متعلق لکھے گئے تقریباً 4 سے 5 ہزار صفحات بھی پڑھے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے آپ کو جسمانی طور پر تیار کرنا تھا اور میں اس کے لیے گزشتہ 10 ماہ سے ورزش بھی کرتا رہا ہوں۔ پاکستان میں ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار انگین التان سلطنت عثمانیہ کی کہانی پر مبنی ایک اور ڈرامے سے دوبارہ اسکرین پر واپس

ی کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق التان کے نئے پروجیکٹ کا نام بارباروسلر ہے، جس کی کہانی سلطنت عثمانیہ میں مسلم بحریہ کی بے مثال تاریخ سے پردہ اٹھائے گی۔اس ڈرامہ سیریز میں انگین التان ایک اور تاریخی کردار نبھاتے نظر آئیں گے اور اس مرتبہ وہ حیدر الدین باربروسا بنیں گے۔ حیدر الدین سلطنت عثمانیہ میں سلطان سلیمان کے دورِ اقتدار میں بحریہ عثمانیہ کے ایڈمرل تھے۔ اس حوالے سے انگین التان کا کہنا تھا کہ ٹی وی سیریز کی عکس بندی کے لیے خصوصی تیاریاں جاری ہیں۔انگین کا کہنا تھا کہ انھوں نے حیدر الدین باربروسا کے بارے میں بہت پڑھا ہے اور ان کے کردار کو جاننے کے لیے ان سے متعلق لکھے گئے تقریباً 4 سے 5 ہزار صفحات بھی پڑھے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے آپ کو جسمانی طور پر تیار کرنا تھا اور میں اس کے لیے گزشتہ 10 ماہ سے ورزش بھی کرتا رہا ہوں۔

Leave a Comment