پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر فوج کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی گئی، عبد القادر بلوچ نے سب راز کھول دیئے

نازیبا زبان

پی ایف سی نیوز! مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے والے سابق وفاقی وزیر جنرل (ر) عبد القادر بلوچ نے پارٹی سے علیحدگی کے بعد موقف اپنایا ہے کہ وہ خود فوجی رہ چکے ہیں اور فوج کے خلاف نازیبا گفتگو برداشت نہیں کرسکتے۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے افواج پاکستان کے

خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کو ادارے کے طور پر نشانہ بنانا قبول نہیں ہے، مسلم لیگ ن سے علیحدگی کی واحد وجہ فوج کے خلاف بیانیہ ہے۔عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ میں خود فوجی رہا ہوں، یہ سب ناقابلِ برداشت ہے، مستقبل کی سیاست کا فی الوقت کوئی فیصلہ نہیں کیا، اتنے وسائل نہیں کہ مسلم لیگ کا کوئی اور دھڑا بناؤں۔انہوں نے کہاکہ ہوسکتا ہے کہ کسی جماعت میں شمولیت اختیار کروں یا پھر سیاست سے ہی کنارہ کشی کرلوں۔سابق گورنر بلوچستان نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ ثناء اللّٰہ زہری کو کوئٹہ میںپی ڈی ایم جلسے کے دوران اسٹیج پر نہ بلانے پر بات ہوسکتی تھی۔

Leave a Comment