وزن میں کمی کا وہ بہترین جونسخہ آج تک آپ کو کسی نے نہیں بتایاہوگا ،مزید جاننے کیلئے اس آرٹیکل کو پڑھیں

وزن میں کمی

پی ایف سی نیوز ! اگر وزن کم کرنے کی خواہش ہے اور ساتھ کھانا بھی نہیں چھوڑنا تو یقین جانئے کہ یہ نسخہ آپ ہی کے لئے ہے۔آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ صبح اٹھ کر ایک یا ایک سے زائد کیلے کھانے ہیں اور پیٹ بھرنے پر تازہ پانی کا ایک گلاس پی لینا ہے۔لیکن یاد رہے کہ آپ کو کسی بھی صورت رات8بجے کے بعد ڈنر نہیں کرنا

اور رات کو سونے سے قبل کچھ بھی نہیں کھانا یا پینا۔دوپہر کے وقت آپ چاہیں تو اپنی مرضی کا کھانا سلاد کے ساتھ کھاسکتے ہیںجبکہ سہ پہرکے وقت آپ چاہیں سنیکس کھا سکتے ہیں لیکن چپس اور آئس کریم سے پرہیز ضروری ہے۔شام تین بجے کے بعد کوئی بھی میٹھی چیز مت کھائیں جبکہ رات کے وقت کا کھانا سبزیوں سے بھرپور ہو۔آپ نے کئی بوڑھے افراد دیکھے ہونگے جو بڑھاپے کے باوجود نہایت صحت مند اور چاک و چوبند زندگی بسر کرتے نظر آتے ہیں۔ بڑھاپے میں شاندار صحت اور طویل زندگی کے راز سے ابسائنسدانوں نے پردہ اٹھاتے ہوئے ایک ایسی ٹپ دے دی ہے جس سے استفادہ کر کے آپ بھی اپنا بڑھاپا شاندار اور صحت مند بنانے کے ساتھ ساتھ عمر میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابقیونیورسٹی آف ساؤتھ ہیمپٹن کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ 30سال کی عمر کو پہنچ کر جنک فوڈ کھانا چھوڑ دیتے ہیں وہ 60سال سے زائد عمر میں بھی صحت مند اور متحرک زندگی گزارتے ہیں۔تحقیق کے مطابق خوراک سے زیادہ چکنائی والی اور بازاری خوراک نکالنے اور نباتات سے حاصل کردہ خوراک کا زیادہ سے زیادہ استعمال بڑھاپا صحت مند اورطویل عمر کا باعث بنتا ہے۔ سائنسدانوں کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اور یونیورسٹی آف سائوتھ ہمپٹن کے پروفیسر سیان روبنسن کے مطابق جو لوگ درمیانی عمر میں مکھن وغیرہ کی بجائے زیتون کا تیل استعمال کرتے ہیں اور گوشت کی بجائے پھلوں اور سبزیوں کو اپنی خوراک کا حصہ بناتے ہیں

ان کی صحت عمر کی محتاج نہیں ہوتی وہ اپنے بڑھاپے میں بھی نوجوانوں کی طرح صحت مند اور چاک و چوبند رہتے ہیں

Leave a Comment