گرمیوں میں رات کو دودھ میں ہلدی ڈال کر پینے کے فائدے

دودھ میں ہلدی

پی ایف سی نیوز! ہلدی والا دودھ قوت مدافعت بڑھانے نزلہ زکام کھانسی اور گلے کی خراش کمزوری خشکی تھکاوٹ اور بہت ساری بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔اگر آپ پیٹ میں سوجن بھوک نہ لگنا ہاضمہ کی خرابی قبض گیس تیزابیت اور بدہضمی وغیرہ جیسی بیماریوں میں مبتلا ہیں تو آپ کو دودھ اور ہلدی کا استعمال ضرور کرنا چاہیے ۔ اس کے استعمال سے آپ پیٹ سے جڑی بہت ساری بیماریوں سے بچے رہتے ہیں

آپ نے ہلدی والا دودھ کیسے بنانا ہے ۔ رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس دودھ میں ایک چٹکی ہلدی ڈال کر اس کو اچھی طرح اُبا ل لینا ہے جب نیم گرم رہ جائے تو اس کو پی لیں اس کا استعمال رات کو سونے سے ایک گھنٹہ پہلے کرنا ہے ۔ہلدی والے دودھ میں اینٹی بیکٹیریل ،اینٹی وائرل اینٹی فنگل اینٹی کینسر اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ ہلدی والا دودھ پینے سے قوت مدافعت بڑھتی ہے ۔ اس کے استعمال سے آپ موسمی بیماریوں سے بچے رہتے ہیں ہلدی والا دودھ پینے سے ہمارے جسم کو بھرپور مقدار میں کیلشیم ملتا ہے ہڈیاں صحت مند اور مضبوط ہوتی ہیں۔ یہ گنٹھیاپٹھوں جسمانی دردوں اور جوڑوں کے دردوں میں مفید ہوتا ہے ۔ اس کے استعمال سے آپ کے دانت بھی مضبوط ہوجاتے ہیں۔ ہلدی والا دودھ پیٹ سے جڑی بیماریوں میں بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اس سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے ۔ آپ کو پیٹ کی بیماریوں جیسے قبض گیس اور تیزابیت وغیرہ سے چھٹکارہ مل جاتا ہے ۔

پیٹ کے السر کو دور کرتا ہے اور آنتوں کو صحت مند بناتا ہےاگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا پیٹ کھل کر صاف ہو تو آپ کو روزانہ ہلدی والا دودھ ضرور پینا چاہیے ۔ یہ جگر کو مضبوط بناتا ہے ۔ یہ جگر سے جڑی بیماریوں سے حفاظت کرتا ہے اور جگر سے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے ہمارا جگر صحت مند رہتا ہے ۔ اسے رات کو سونے سے پہلے پینے سے نیند کی کمی کے شکار لوگوں کو اچھی اور پُرسکون نیند آتی ہے ۔ یہ اینٹی بائیوٹک خصوصیات کیوجہ سے سردی نزلہ زکام اور کھانسی میں دوا کا کام کرتا ہے ہلدی والا دودھ فری ریڈیکل سے لڑنے والے اینٹی آکسیڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہے اس سے کئی بیماریاں ٹھیک ہوجاتی ہیں۔اس میں اینٹی کینسر خصوصیات پائی جاتی ہیں اگر آپ ہلدی والے دودھ کا استعمال کرتے ہیںیہ جسم سے کینسر سیلز کو ختم کرتا ہے اورآپ کینسر جیسی خطرناک بیماری سے بچے رہتے ہیں ہلدی والا دودھ پینے سے کان درد جیسی پریشانیوں میں آرام ملتا ہے ۔

اس سے جسم کا بلیڈ سرکولیشن بڑھتا ہے ۔ ہلدی والا دودھ پینے سے چہرہ چمکنے لگتا ہے ۔ یہ خ ون سے زہریلے مادوں کا اخراج کرتا ہے کیونکہ اس میں اینٹی سیپٹک اور اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ سکن سے جڑی سبھی بیماریوں جیسے دانے کیل مہاسے داغ دھبے اور انفیکشن سے چھٹکارا دلاتی ہیں اور بیکٹیریا کو ختم کرتی ہیں جس سے آپ کی سکن چمکدار ہوجاتی ہے ۔

Leave a Comment