آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم کون ہوگا؟ 2فیورٹ نام سامنے آگئے ، حتمی فیصلہ عمران خان کرینگے،مزید جانیں

وزیر اعظم

پی ایف سی نیوز ! آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کرلی جس کے بعد وہ باآسانی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے حتمی نتائج جاری کئے جانے کے بعد اگلا مرحلہ وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا، ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود اور سردار تنویرالیاس وزیر اعظم آزاد کشمیر کیلئے مضبوط امیدوار ہیں ،

سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر کی سیاست میں نئے نئے داخل ہوئے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود نے خود کو وزیر اعظم کیلئے زیر غور نہ لائے جانے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ، جب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ دونوں امیدوار زیر غور ہیں ، حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کرینگے، یاد رہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے 45 میں سے 44 حلقوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 25 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور پیپلز پارٹی کا 11 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے جب کہ مسلم لیگ (ن)6 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔اس کے علاوہ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیرپیپلزپارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ان نتائج کو مستردکردیا ہے ۔

ناران کاغان ویلی میں 7لاکھ گاڑیوں کی آمد روڈز 4دن بلاک رہے فیملیز کو گاڑیوں اور سڑکوں پر رات گزارنا پڑی

عید الاضحی کے موقع پرسیاحوں کی ریکارڈ تعدادخیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی وادی کاغان پہنچ گئی ۔محکمہ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران 7لاکھ کے قریب گاڑیاں ناران کاغان وادی میں داخل ہوگئیں ، اس سے پچھلا ریکارڈ لگ بھگ پانچ لاکھ گاڑیاں کی آمد کا تھا۔مانسہرہ ناران جل کھڈ روڈ ، جو وادی کاغان کی طرف جاتی ہے ،

عیدالاضحی کے پہلے چار دنوں کے دوران جام رہی اور یہ صورتحال پانچویں روز بھی برقرار ہے ،ضلعی پولیس آفیسر آصف بہادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اس دلکش وادی میں تقریباً7لاکھ گاڑیوں میں سیاحوں کا خیرمقدم کیا ہے اور چھٹی کے پانچویں روز بھی فطرت سے محبت کرنے والوں کی آمد اپنے عروج پر ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد کے باوجود پولیس ٹریفک کی روانی کو منظم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ایک سیاح نے بتایا کہ بالاکوٹ سے ناران جانے میں اسے 12 گھنٹے لگے ، جب کہ عام دنوں میں صرف 3گھنٹے لگتے ہیں ،کراچی سے آنے والی ایک سیاح ماہ نور نے بتایا ،”

وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں زمین پر جنت کے اس ٹکڑے کا دورہ کیا اور اسے سوئٹزرلینڈ سے زیادہ خوبصورت قرار دیا ہے ،”سیاحوں کی اس قدر آمدناقابل یقین ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر سیاحوں کو گاڑیوں اور سڑکوں پر رات گزارنا پڑی

Leave a Comment