پاکستان کے اہم شہر میں باپ نے رشتوں کو پامال کر دیا

14سالہ بیٹی کیساتھ

 پاکستان کے اہم شہر میں باپ نے رشتوں کو پامال کر دیا ۔۔۔کراچی میں ماں کے بعد 14 سالہ بیٹی بھی غیرت کے نام پرمار دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں دل دہلا دینے والا پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق ایک ظالم شخص نے 14 سالہ بیٹی کو غیرت کے نام پرمار ڈالا۔

کراچی کے علاقے مدینہ ٹاون میں پیش آئے اس افسوسناک واقعے کی تفصیلات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزم نے 11 سال قبل اپنی بیوی کوبھی مار ڈالا تھا۔ ملزم نے بیوی کو بھی غیرت کے نام پر ہی مارڈالا تھا، جبکہ اب 14 سالہ بیٹی کو بھی غیرت کے نام پرمار دیا ہے۔ بعد ازاںملزم نے خود پولیس کو فون کر کے واقعے کی اطلاع دی، اور گرفتاری دے دی۔ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ اہل محلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعے کی رات 3 بجے ملزم کے گھر سے مقتولہ کی چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیں تو لوگ اکٹھے ہو کر گھر میں داخل ہوئے، تاہم تب لڑکی کی موت واقع ہو چکی تھی۔ محلے کی خواتین کا کہنا ہے کہ لڑکی پر لگائے جانے والا الزام غلط ہے۔ لڑکی کسی بھی قسم کے غلط کام میں ملوث نہیں تھی، لڑکی اس قدر شریف تھی کہ کبھی گھر کے دروازے پر بھی کھڑی نظر نہیں آئی۔ 10 سال کے دوران کبھی بھی لڑکی سے متعلق کوئی غلط بات نہیں سنی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف  مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جلد اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واقعے کے حوالےسے لوگوں کی جانبسے سوال کیا جا رہا ہے کہ اگر اس شخص نے 11 سال قبل اپنی بیوی کومار دیا تھا، تو کیسے یہ شخص اب تک آزاد تھا، اسے کوئی سزا کیوں نہ دی گئی؟۔ اگرملزم کیخلاف 11 سال قبل ہی ایک واقعے کے حوالے سے کوئی کاروائی کی گئی ہوتی، تو پھر شاید آج اس شخص کی 14 سالہ بیٹی زندہ ہوتی۔

 

Leave a Comment