بگ باس کیلئے سلمان خان سمیت ریئلٹی شو کے باقی تمام اداکار کتنی تنخواہ لیتے ہیں ؟ جان کر آپ کی آنکھیں حیرت سے پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی

اداکار کتنی تنخواہ لیتے ہیں

بھارت کا معروف اور تنازعات میں گھرا رہنے والا ریئلٹی جہاں کسی نا کسی حوالے سے خبروں میں رہتا ہے وہاں اکثر اس کی میزبانی کرنے والے اداکار سلمان خان اور دیگر امیدواروں کے سیلری پیکجز بھی موضوع بحث رہتے ہیں۔ رواں ماہ کے اوائل میں بگ باس کے 14ویں سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی شو کے امیدواروں اور میزبان سلمان خان کے ہفتہ وار سیلری پیکجز سامنے آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس کےشہزاد دیول 50000، جان کمار سانو 80000، راہول ویدیا ایک لاکھ، نکی تمبولی ایک لاکھ 20 ہزار، پویترا پونیا ایک لاکھ 50 ہزار جب کہ اعجاز خان ایک لاکھ 80 ہزار ہفتہ وار تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہاوس کو خیرباد کہنے والی سارا گرپل دولاکھ، نشانت سنگھ ملکھانی دو لاکھ، جیسمین بھیسن تین لاکھ، ابھیناو شکلا اڑھائیلاکھ جب کہ روبینہ دیلیک پانچ لاکھ تنخواہ کے عوض ہاوس میں موجود ہیں۔ روبینہ دیلیک بگ باس کے 14ویں سیزن کی سب سے مہنگی امیدوار ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ سلمان خان کی تنخواہ میڈیا میں موضوع بحث بنی رہی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے بگ باس 14 کی میزبانی کا معاوضہ فی قسط 20 کروڑ کے حساب سے ساڑھے چار ارب روپے طے کیا تھا۔

 

Leave a Comment