حکومت کا داتا دربار کو دینی تعلیم کامرکز بنانے کا فیصلہ کر لیا،مزید جانیں

دینی تعلیم

پی ایف سی نیوز ! و زیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں واقع مزارات ہمارا تاریخی ورثہ ہیں۔ مذہبی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ان مقامات کی بحالی و تحفظ انتہاء اہم ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حضرت داتا گنج بخش (رح) کے مزار کے جامع ڈویلپمنٹ و منیجمنٹ منصوبے،

لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد اور پنجاب میں دیگر مزارات کے تحفظ اور بحالی و آرائش کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن ، صوبائی وزیرِ خزانہ ہاشم جوان بخت، معاون خصوسی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری پنجاب و دیگر سینئر حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔ وزیرِ اعظم کو لاہور کے تاریخی و مذہبی مقامات حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار اور بادشاہی مسجد کے تحفظ اور بحالی و آرائش کے حوالے سے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریفنگ دی گئی ۔ داتا دربار کے حوالے سے بتایا گیا

کہ اس منصوبے میں دربار میں زائرین کی سہولیات، دربار کے اطراف میں افراسٹرکچر کی بہتری، اور زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اس مقام کو مذہبی سیاحت کا مرکز بنانے اور دینی تعلیم کا مرکز بنانے کے حوالے سے منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت دربار داتا گنج بخش کو ایک ویلفیئر مرکز کے طور پر ڈھالا جائے گا۔ جہاں مستحق زائرین کو کھانے، رہائش کی سہولیات کے ساتھ ساتھ انکی تعلیم کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ دربار کے بہتر انتظام کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ تاکہ زائرین کو پارکنگ، لنگر اور دیگر سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔ بادشاہی مسجد کے تحفظ و آرائش کے حوالے سے بتایا گیا

کہ اس منصوبے میں تبرک گیلری، قرآن ہال، صحن کی بہتری اور نمازیوں کے لیے سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔ وزیرِ اعظم کو پنجاب میں دیگر مزارات کی بحالی و تحفظ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں واقع مزارات ہمارا تاریخی ورثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ان مقامات کی بحالی و تحفظ انتہاء اہم ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ درباروں کے اطراف میں واقع اراضی کو مناسب طریقے سے برؤے کار لانے کے حوالے سے جامع پلان تشکیل دیا جائے تاکہ اس سرکاری اراضی کو ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے لئے برؤے کار لایا جا سکا

Leave a Comment