ایک دن میں کتنے سافٹ ڈرنکس کے گلاس پینے سے جلدی موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں؟امریکی ماہرین نے بتا دیا

سافٹ ڈرنکس

پی ایف سی نیوز ! فسوفٹ ڈرنکس کا زیادہ استعمال موت کا سبب بن سکتا ہے،امریکی ماہرین نے اپنی ایک رپور ٹ میں خبردار کیا ہے کہ دن میں دو یا اس سے زیادہ سافٹ ڈرنکس کے گلاس پینے سے جلدی موتف کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔آج کل کے دور میں سافٹ ڈرنکس ہماری روز مرہ کی غذائی ضروریات کا انتہائی اہم جزبن کر رہ گئی ہیں۔

لیکن انہی ڈرنکس کے سبب آپ کے بدن میں لاتعداد بیماریاں جگہ بنالیتی ہیں۔امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کے جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ دن میں دو یا اس سے زیادہ سافٹڈرنکس کے گلاس پینے سے جلدی موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ یہ بات 10 یورپی ممالک کے ساڑھے 4 لاکھ افراد (جن کی عمر 16 سے 51 سال کے درمیان ہے)سے زائد افراد پر تحقیق سے سامنے آئی ہے۔ تحقیق کے دوران لوگوں کے کھانے پینے کی عادات کا جائزہ لیا گیا۔اس دوران جن افراد کی موت واقع ہوئی ان سے ملنے والے شواہد سے محققین نے دریافت کیا ہے کہ چینی کا زیادہ استعمال موت کی وجہ بنی۔محققین کے مطابق چینی سے بنی سافٹ ڈرنکس نظام ہاضمہ کے امراض سے موت کا خطرہ بڑھاتی ہے۔

تحقیق سے ان شواہد کو تقویت ملتی ہے کہ سافٹ ڈرنکس اور امراض قلب یا فالج سے اموات کے درمیان تعلق موجود ہے۔اس سے قبل امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک سروے کے مطابق جو خواتین و حضرات ایک ہفتے میں 2 سے6 سوفٹ ڈرنکس پیتے ہیں ان میں 6 فیصد زیادہ موت کا خطرہ دیکھا گیا ہیبمقابلہ ایک مہینے میں ایک کولڈ ڈرنک پینے والوں سے۔ہارورڈ یونیورسٹی کی سائنسدان وسانتی ملک کا کہنا تھا کہ لوگ سوفٹ ڈرنک کا استعمال کم سے کم کرکے زیادہ پانی پئیں۔ ماہرین کے مطابق بے تحاشا کولڈ ڈرنک کے استعمال سے زندگی کا دورانیہ کم ہوجاتا ہے

پیدائش سے قبل بچے کی دماغی صحت کے لیے خواتین اس پھل کا جوس پئیں ، بے پناہ فوائد

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پیدائش سے قبل بچے کی دماغی صحت کے لیے انار کا جوس غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہے، لہذا کمزورحاملہ خواتین اس کا استعمال بڑھائیں۔تفصیلات کے مطابق امریکا ڈاکٹروں نے حاملہ خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حمل کے پہلے اور آخری تین ماہ کے دوران روزانہ انار کے جوس کا ایک گلاس ضرور پئیں۔

یہ تحقیقامریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے زیر انتظام انجام دی گئی ہے کہ جب نومولود بچوں کے دماغ کی صحت کی بات کی جاتی ہے تو اس کے لیے کچھ اقدامات ماں کو بچے کی پیدائش سے پہلے کرنا ہوتےہیں، بالخصوص حمل کے اس دور میں جب بچے کی ماں کے پیٹ میں تیزی کے ساتھ نشو نما ہو رہی ہو۔امریکی سائنسی جریدے PLOS one میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق رحمِ مادر میں بعض اوقات بچوں کو نشوونما میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بچوں کا جسم ان کی عمر کی نسبت چھوٹا رہ جاتا ہے، بہت سے بچوں کو چلنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے

Leave a Comment