پاکستان کے معروف نعت خوان محبوب ہمدانی ہم میں نہیں رہے

پاکستان کے معروف

لاہورکروڑوںدلوںکی دھڑکن پاکستان کے انتہائی معروف نعت خوان انتقال کر گئے ۔ معروف نعت خواہ محبوب ہمدانی انتقال کر گئے۔ محبوب ہمدانی نے متعدد معروف نعتیں پڑھی ہیں جو آج بھی اہل ایمان کے دلوں میں تازہ ہیں۔محبوب ہمدانی مرحوم نے اپنے منفرد انداز اور دل کو چھو جانے والی آواز کے باعث نعت خوانی میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

محبوب ہمدانی مرحوم معروف نعت خواہ مرغوب ہمدانی کے بھائی اور سابق اولمپین خواجہ جنیدکے ماموں تھے۔ محبوب ہمدانی کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور اتفاق اسپتال میں زیر علاج تھے،ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد ایوبیہ مارکیٹ نیو مسلم ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

Leave a Comment