ایک اور ٹرین الٹ گئی امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچ گئیں

ٹرین

پی ایف سی نیوز ! محکمہ ریلوے کی نااہلی کے باعث ٹرین حادثات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں، منگل کوبھی کوٹری اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق اس بار حادثہ کوٹری ڈائون یارڈ میں پیش آیا، جہاں کوٹری اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اترگئیں،

حادثے کے نتیجے میں ڈائون یارڈ سے مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین سو فٹ ٹریک متاثر ہوا ہے، واقعے کے بعد ریلوے کی امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔کوٹری میں چند ہفتوں کے دوران مال بردار ٹرین کے پٹری سے اترنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، 17جون کو بھی کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی سات بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں، جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور وزیر محمد اور پاکستان ریلوے کا فائرمین معمولی زخمی ہوگئے تھے

سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ ملے گی یا نہیں؟ بڑا فیصلہ ہوگیا

حکومت پنجاب نے عیدالاضحٰی سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دیئے جس کے تحت 16 جولائی تک سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن کی ادائیگی کے اقدامات کر لئے گے۔زرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے عیدالاضحٰی سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے جس تحت صوبہ میں تمام سرکاری ملازمین کی جولائی کی تنخواہیں اور پینشن 16 جولائی تک ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کے لئے اقدامات کر لئے گئے

۔دوسری جمحکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں عید الاضحی 21 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج 1442 کے نئے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 29 ذیقعد یعنی 10 جولائی بروز ہفتہ کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے اور یکم ذی الحج 12 جولائی 2021 کو ہوسکتی ہے، اس روز ملک بھر میں اکثر مقامات مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 جولائی کو ہوگا۔عید ممکنہ طور پہر21 جولائی بروز بدھ کو ہوگی

Leave a Comment