پوری زندگی کبھی کوتاہی نہ کرنے والے نائب قاصد کو ریٹائر منٹ کے دن ایئر پورٹ منیجر بنادیا گیا،بڑی مثال قائم کردی

ایئر پورٹ منیجر

پی ایف سی نیوز ! سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نائب قاصد جعفر کو ریٹائرمنٹ پر ایک دن کیلئے پشاور ائیرپورٹ کا اعزازی منیجر بنادیا گیا۔ان کو بہترین خدمات اور پوری سروس میں کوئی غلط رپورٹ نہ ہونے پر اعزازی طور پر ایک دن کے لئے یہ عہدہ دیاگیا۔قومی موقر نامے کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے

چیف آپریٹنگ آفیسر عبید الرحمان عباسی کے مطابق جعفر نے اپنی پوری سروس میں کبھی کوتاہی کی نہ اسے کبھی شوکاز ملا، اس کے خلاف کوئی رپورٹ بھی فائل نہیں ہوئی۔ ریٹائرمنٹ کے دن سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے انکی خدمات کو سراہا گیا اور جعفر کو دعوت دی گئی۔ ایک دن کا اعزازیہ دینے کے بعد پروٹوکول اور سرکاری گاڑی میں نائب قاصد جعفر کو گھر رخصت کیا گیا

اللہ کا بڑا کرم ہے کہ اب میں قومی ٹیم کا اہم رکن سمجھا جاتا ہوں ، محمد رضوان

پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھانے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز سے قبل رضوان نے بابر کے سٹرائیک ریٹ سے متعلق خدشات کودور کردیا ۔قومی کھلاڑی رضوان نے افواہوںکی تردید کی اور کہا ہے کہ وہ کسی ایک فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اگر آپ بابر کی کارکردگی پر نگاہ ڈالیں تو اس نے واقعتا اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم نے لگاتار چھ سیریز جیتی ہیں، بابراعظم عالمی کرکٹ کے بہترین کپتانوں میں سے ایک بننے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی مجھے اس مرحلے پر لے گیا جہاں لوگ کہتے ہیں کہ میں اب پاکستان ٹیم کا اہم کھلاڑی ہوں۔ رضوان نے کہا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں

Leave a Comment