کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دیں،‎بھارت پرپابندی برقرار

کینیڈا

پی ایف سی نیوز ! کینیڈین حکام کی جانب پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایات موصول ہوگئیں ، پروازیں کوویڈ کی پابندیوں کے باعث صرف کارگو تک محدود کردی گئی تھیں ، 22 جون سے پی آئی اے براہ راست مسافر لے کر کینیڈا جاسکے گا ،سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی وضع کردہ ایس او پی سے مطمئن ہیں ،

پی آئی اے پہلے مرحلے میں ہفتہ وار تین پروازیں اتوار سے شروع کرے گا ، دوسرے مرحلے میں پاکستان سے کینیڈا کا آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی ، پروازوں پر بکنگ کھول دی گئی ہے اور لوگ بآسانی نشستیں حاصل کرسکتے ہیں

واٹس ایپ نے نئے فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا،اب بغیر انٹر نیٹ کے استعمال کیا جا سکے گا

واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی جلد ہی ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے جو کہ آئندہ دو ماہ کے دوران اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ٹیسٹر دونوں کے لیے لانچ کروایا جائے گا۔ٹیکنالوجی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ اور اور واٹس ایپ کے سی او مارک زکر برگ کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر دو مہینوں کے دوران متعارف کروایا جائے گا تاہم فیچر کو مزید بہتر بنانے میں کچھ وقت درکار ہو گا۔ دوسری جانب کاروباری اور تجارتی قوانین کی پاکستانی نژاد امریکی ماہر لینا خان نے سینیٹ سے نامزدگی کی منظوری کے بعد امریکا کے فیڈرل ٹریڈ کمشنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اس سال مارچ میں لینا خان کو فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہی کے لیے نامزد کرتے ہوئے کاروبار کے میدان میں اینٹی ٹرسٹ قوانین پر ان کی مہارت، تجربے اور اسکالرشپ کا حوالہ دیا تھا۔32 سالہ لینا خان امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن میں شامل ہونے والی سب سے کم عمر رکن اور کمیشن کے اب تک مقرر کئے گئے رہنماں میں سب سے کم عمر چئیرپرسن ہیں۔ اسی وجہ سے ان پر بعض ریپبلکن حلقوں کی جانب سے اعتراض بھی کیا گیا ہے۔لینا خان کا شمار امریکا میں کاروباری شعبے میں اینٹی ٹرسٹ قوانین اور اجارہ داری جیسے اہم پہلووں کے ماہرین میں ہوتا ہے۔ وہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے کچھ کاروباری طریقہ کار کی نمایاں نقاد بھی ہیں۔

اس سے قبل لینا خان کولمبیا لا سکول میں قانون کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ انہیں کاروباری شعبے میں اینٹی ٹرسٹ قوانین کے علاوہ انسداد اجارہ داری کی روایت اور انفراسٹرکچر کے شعبے کی صنعتوں سے متعلق قوانین میں تدریسی مہارت حاصل ہے۔ انہیں اینٹی ٹرسٹ قوانین پر تحقیق اور آرٹیکلز تحریر کرنے پر متعداد انعامات سے نوازا گیا ہے۔کاروباری قوانین کے متعلق ان کے مفصل مضامین امریکا کے ممتاز تعلیمی اداروں ییل، ہاورڈ اور کولمبیا یونیورسٹی کے لا جرنل، کولمبیا لا ریویو اور شکاگو لا ریویو سمیت کئی اشاعتوں میں چھپ چکے ہیں۔وہ امریکا کے ایوان نمائندگان میں اینٹی ٹرسٹ قوانین اور تجارتی اور انتظامی قوانین سے متعلق سب کمیٹی برائے انصاف کی مشیر بھی رہ چکی ہیں

Leave a Comment