اگر آپ کے فریج میں پھپوندی لگ گئی ہے، تو پریشان نہ ہوں

فریج

پی ایف سی نیوز ! اکثر ہمارے فریج میں کہیں نہ کہیں غلطی سے ہم سے کھانے کی اشیاء گر جاتی ہیں، جنہیں ہم اگر صاف کر بھی لیں تو ان کے زرات باقی رہ جاتے ہیں، یا پھر فریج میں رکھی کوئی چیز زیادہ دن تک استعمال نہ کرنے کی وجہ سے سڑ جاتی ہے، اور یوں یہ فریج میں پھپوندی لگنے کا سبب بنتی ہیں۔

اسے صاف کرنا اتنا آسان نہیں جس کی وجہ سے اکثر خواتین اس مسئلے کو لے کر پریشان نظر آتی ہیں، لیکن اب پریشانی کی بات نہیں آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں کہ کس طرح ایک ٹپ آزما کر آپ اپنے فریج میں لگی ہوئی پھپوندی کو با آسانی صاف کر سکتی ہیں۔اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے فریج میں لگی پھپوندی صاف ہو جائے تو سب سے پہلے اس میں موجود تمام اشیاء باہر نکال لیں، اگر سردیوں کا موسم ہے تو آپ اپنا ٹھنڈا سامان باہر رکھ سکتے ہیں بصورت دیگر یہ یقینی بنائیں کہ آپ اپنا کھانا کولر میں ڈالیں تاکہ یہ خراب نہ ہو۔پھر ایک پیالے میں تھوڑا سا پانی سے بھریں اور اس میں آدھا لیموں نچوڑیں، اب لیموں کے دوسرے آدھےحصے کو چھلکیں سمیت اور نچوٹے ہوئے لیموں کے چھلکے کو پانی کے پیالے میں ڈال دیں،

اب اس پیالے کو مائکروویو میں تین منٹ کے لئے 700 واٹ پر گرم کریں۔جب تین منٹ ہو جائیں تو اس پیالے کو فریج میں رکھ کر فریج بند کر دیں، پھر اس پانی میں کوئی صاف کپڑا بھگو کر اس سے فریج کی صفائی کریں، پھپوندی صاف ہو جائے گی، اور واپس بھی نہیں پھیلے گی

Leave a Comment