روس سے میزائل خریداری پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، ترک صدرطیب اردگان امریکہ کے سامنے ڈٹ گیا

میزائل خریداری

پی ایف سی نیوز ! ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو روس سے میزائل خریداری کے معاملے پر واضح جواب دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آزربائیجان سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات میں واضح کردیا ہے کہ ترکی روسی ساختہ میزائل (S-400) کی خریداری کے معاملے پر اپنے موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا

جب کہ رواں سال کے آخر میں افغانستان سے امریکا اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد ترکی کو ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔یورپی کمیشن نے ہنگری میں جاری حالات و واقعات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ گزشتہ روز ہنگری کی پارلیمان نے ایک قانون کی منظوری دی ہے، جس کے تحت انٹرنیٹ پر بچوں کے لیے ایسے مواد کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، جس میں ہم جنس پرستی یا کسی بھی جنس سے وابستگی دکھائی دے۔ حکومت کا موقف ہے کہ یہ قانون بچوں کے تحفظ اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والوں کی روک تھام کے لیے ہے۔ تاہم ہم جنس پرست گروپوں اور ایل جی بی ٹی کے کارکنوں کا ماننا ہے کہ اس کا ہدف وہ ہیں۔ اس ضمن میں ملک گیر سطح پر احتجاجی سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے کئی بڑے بینکوں اور متعدد امریکی ایئر لائنز کی انٹرنیٹ تک رسائی بیک وقت بند ہو گئی ہے۔ انٹرنیٹ کی ترسیل میں خلل امکاناً امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اکامی کی وجہ سے پڑی تاہم فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ نقص کی نوعیت کیا ہے۔ آسٹریلیا کے سب سے بڑے بینک کامن ویلتھ بینک نے بتایا ہے کہ یہ بندش کئی بینکوں اور ان کے ذیلی اداروں اور سروسز کو متاثر کر رہی ہے۔ ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے مطابق یہ بندش بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دو بج کر دس منٹ سے جاری ہے۔ آسٹریلیا میں کئی کاروباری ادارے بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں

Leave a Comment