نواز شریف نے پاکستانی پولیس اہلکاروں کو حکومت کیخلاف بغاوت کا مشورہ دیدیا ، کیا اعلان کر دیا ؟ جانیں

نواز شریف

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پولیس کو چاہیے کہ ن لیگ اور پی ڈی ایم کے کارکنان کی گرفتاری کے عمران خان کے غیرقانونی احکامات پر عمل نہ کرے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہےکہ پولیس پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم کے کارکنان کو روکنے ،

ہراساں کرنے یا پکڑنے کے عمران نیازی کے غیر قانونی اور غیر آئینی احکامات کو ماننے سے انکار کرے۔ انہوں نے لکھا کہ پولیس ان کے ورکرز کو گجرانوالہ پہنچنے سے روکنے کے اقدامات نہ کرے۔ وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے احکامات ماننے سے انکار کردے۔

 

Leave a Comment