شادی ختم ہونے کے بعد نصرت جہاں کی ’امید‘ سے ہونے کی خبریں

شادی ختم

پی ایف سی نیوز ! چند دن قبل اپنی شادی ختم ہونے کی تصدیق کرنے والی بھارتی اداکارہ و رکن لوک سبھا نصرت جہاں روحی کی ’حاملہ‘ ہونے کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان کے مداح پریشان دکھائی دیے۔نصرت جہاں روحی بنگالی، تامل اور تیلگو سمیت بھارت کی دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں سمیت ہندی زبان میں بننے والے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔

انہوں نے 2019 کے عام انتخابات میں انہوں نے آل انڈیا ترینیمول کانگریس (اے آئی ٹی سی) کے ٹکٹ پر انتخاباتجیتے تھے۔رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے ہی انہوں نے اپنے دیرینہ دوست نکھل جین سے منگنی کی تھی جب کہ جون میں رکن اسمبلی کا حلف لینے سے قبل ہی انہوں نے شادی بھی کی تھی۔اداکارہ و رکن اسمبلی کو حال ہی میں اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب خبریں سامنے آئی تھیں کہ ان کا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مغربی بنگال کے سیاستدان یش دسگپتا سے معاشقہ چل رہا ہے۔بی جے پی سیاستدان سے تعلقات کی خبریں آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے نصرت جہاں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں پہلے شوہر سے طلاق لینے کا مشورہ دیا تھا۔سوشل میڈیا پر کافی تنقید کے بعد اب نصرت جہاں نے بیان جاری کرتے ہوئے

جہاں پہلے شوہر سے علیحدگی اور بمپ‘ کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کے بعد ہندوستان ٹائمز انے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اداکارہ کی تصاویر اصلی ہیں، تاہم انہوں نے خود کوئی وضاحت نہیں کی۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق ان کی بنگالی زبان کی اخبار کے مطابق نصرت جہاں روحی شوہر سے 6 ماہ قبل ہی الگ ہوگئی تھیں، اس لیے امکان یہی ہے کہ وہ شوہر نہیں بلکہ اپنے دوست اور بی جے پی کے سیاستدان یش دسگپتا کے بچے کی امید سے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ اور یش دسگپتا کے درمیان چند ماہ سے تعلقات ہیں اور اداکارہ کی تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ چند ماہ کی حاملہ ہیں۔اسی حوالے سے ’نیوز 18‘ نے بتایا کہ اطلاعات کے مطابق نصرت جہاں شوہر نکھل جین سے نومبر 2020 سے الگ ہیں اور چہ مگوئیاں ہیں

کہ وہ یش دسگپتا کے بچے کے امید سے ہیں، تاہم اس حوالے سے اداکارہ اور یش دسگپتا نے کوئی وضاحت نہیں کی۔دوسری جانب ’اکانامکس ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نصرت جہاں کے سابق شوہر نکھل جین کا دعویٰ ہے کہ وہ اداکارہ سے ترکی میں ہونے والی شادی کو بھارت میں مقامی قوانین کے مطابق رجسٹرڈ کرنا چاہتے تھے مگر نصرت جہاں ہر بار بہانے کرکے رجسٹریشن کروانے سے دور بھاگتی رہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی میں شادی کرنےکے کچھ ماہ بعد ہی نصرت جہاں کا رویہ تبدیل ہوگیا تھا اور انہوں نے ابتدائی طور پر اپنے تنازعات ذاتی سطح پر حل کرنے کی کوشش کی مگر معاملات بگڑنے پر اب ان کے معاملات عدالت میں چل رہے ہیں۔نکھل جین نے نصرت جہاں سے شادی اور طلاق کے معاملے پر مزید بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کا کہ

ان کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، اس لیے وہ کچھ نہیں کہنا چاہتے

Leave a Comment