بارشیں ہی بارشیں پاکستان میں مون سون سے متعلق اعلامیہ جاری

بارشیں

پی ایف سی نیوز ! پاکستان میں 27 سے 30 جون کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران مون سون بارشیں معمول کے قریب ہوں گی، مون سون کرنٹس سب سے پہلی جنوب مشرقی سندھ یعنی تھرپارکر اور اردگرد کے علاقوں میں داخل ہوں گے۔

کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔ کراچی میں جولائی میں معمول کی بارشوں کا ریکارڈ 60 ملی میٹرہے۔ڈائریکٹر موسمیات کے مطابق کراچی میں اگست میں معمول کی بارشوں کا ریکارڈ 60.9 اور ستمبر میں 11 ملی میٹر ہے۔دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ جبکہ مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ باغ آزاد کشمیر میں ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ مانسہرہ میں شوگران روڈ پر سیاحوں کی گاڑی پر درخت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔آج شام جڑواں شہروں راولپنڈی ، اسلام آباد و گردنواح میں بارش کا امکان ہے ۔

اس حوالے سے راولپنڈی میں متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیا ہے ، کئی نالوں میں بھل صفائی جاری ہے تاکہ بارشی پانی کے نکاس کو بہتر بنایا جاسکا

تجربہ کامیاب،نئی تاریخ رقم اب ایک منٹ کی بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی خوشخبری سنا دی گئی

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)نے ملکی تاریخ میں پہلی باراپنے ترسیلی نظام نیشنل پاور کنٹرول سنٹر(این پی سی سی) سے 11 جون 2021کو ریکارڈ 23633 میگاواٹ بجلی کی کامیابی سے ترسیل کی ۔ ترجمان این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ گزشتہ سال 10 جون کو زیادہ سے زیادہ 18392 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کی گئی جبکہ اس سال 18.4 فیصد یعنی 5241 میگاواٹ زیادہ بجلی ٹرانسمٹ کی گئی

جو بلا شبہ پاور سیکٹر میں مثبت گروتھ کی نشاندہی کرتی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ بجلی کی ترسیل کے دوران این ٹی ڈی سی کا پورا سسٹم ملک بھر میں مستحکم رہا۔ بجلی کی کامیاب اور ریکارڈ ترسیل پر وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی وزیراعظم برائے توانائی تابش گوہر نے این ٹی ڈی سی مینجمنٹ اور پوری ٹیم کو مبارک باددی

Leave a Comment