پی ٹی آئی حکومت کے 3 سال گدھوں کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

پی ایف سی نیوز ! تحریک انصاف حکومت کے تین سال میں 2 لاکھ گدھے بڑھ گئے، اقتصادی سروے رپورٹ 2020-21 میں دلچسپ انکشاف سامنے آگئے۔اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق 2018-19 میں ملک میں گدھوں کی تعداد 54 لاکھ تھی جو کہ 2020-21 میں گدھوں کی تعداد 56 لاکھ ہو گئی،

.گائے 37 لاکھ، بھینسوں کی تعداد میں 24 لاکھ کا اضافہ ہوا، بھیڑ بکریاں اور اونٹوں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا، تاہم رپورٹ کے مطابق گھوڑوں اور خچروں کی تعداد میں کوئیاضافہ نہ ہوا۔دوسری جانب اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران آٹو موبائل انڈسٹری کی ترقی میں 182 فیصد تک اضافہ ہوا. کاروں کی مینوفیکچرنگ میں 36.4 فیصد اضافہ ہوا، نئی کاروں کی تعداد 88 ہزار 628 سے بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی، جیپ کی پیداوار میں 182.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بسوں کی پیداوار 4.3 فیصد، ٹرک 2.6 فیصد بڑھ گئے۔ ایک سال میں ٹریکٹرز کی پیداوار میں 65.2 فیصد اضافہ ہوا۔

مہنگائی کی وجہ سے رات کو نیند نہیں آتی، وزیراعظم عمران خان

“مہنگائی کی وجہ سے رات کو نیند نہیں آتی، وزیراعظم عمران خان وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کی دو مشکلات مہنگائی اور بیروزگاری ہیں ، مہنگائی کی وجہ سے رات کو نیند نہیں آتی ہے۔اتوار کو عوام کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو قوم اپنے لوگوں کا خیال نہ رکھ سکے وہ مہذب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی پیداوار بڑھے گی اتنی مہنگائی میں کمی واقع ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زرعی پیدوار میں اضافے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی پیدوار 10فیصد ہی بڑھا دیں تو آٹے کی قیمت میں کمی آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 40 لاکھ ٹن گندم باہر سے لینی پڑی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ باہر گندم مہنگی ہو تو یہ ہوہی نہیں سکتا کہ ملک میں گندم سستی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جون 20 سے لے کر مئی 21 تک تیل کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرتے تو ہر چیز مہنگی ہوجاتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 11.88 فیصد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دنیا میں گھی کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ ہوا لیکن ہم نے صرف 27 فیصد اضافہ کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے کہا ہے کہ کسی بھی زمین پر قبضہ ہو تو پوری معلومات دیں، قبضہ ہم چھڑوائیں گے۔ اتوار کو ٹیلیفون پر عوام کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے

وزیر اعظم نے کہاکہ کسی بھی زمین پر قبضہ ہو تو پوری معلومات دیں، قبضہ ہم چھڑوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے سسٹم کے باعث قبضہ گروپ پٹواریوں کو اپنے ساتھ ملا لیتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ کے ایم پی ایز اور ایم این ایز نے زمینوں پر قبضے کیے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 30 سال سے پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہے اور انہوں ںے نیچے سے لے کر اوپر تک لوگ بھرتی کرائے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس میں ریفارمز ہوں گی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کسی بھی زمین پر قبضہ ہو تو ہمیں پوری معلومات دیں، قبضہ ہم چھڑوائیں گے

Leave a Comment