ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوں گی ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

پی ایف سی نیوز ! وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت شمالی بلوچستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں موسم ابرآلود رہے گا جبکہ دیر،چترال،سوات اور مانسہرہ میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔

صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ اتوار کے روز پنجاب کے میدانی علاقوںسیالکوٹ، نارووال ، لاہور، قصور، گوجرانوالہ،گجرات، جہلم ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین،جوہرآباد،سرگودھا ، فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ، اوکاڑہ ،ساہیوال، بہاولپور اور بہاولنگر میں دھند چھائے رہنے کی توقع۔ صوبہ کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان ، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ دیر،چترال،سوات اور مانسہرہ ہلکی بارش/ برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ منفی06 ، استور،گوپس ،اسکردو منفی04 ، پاراچنار منفی02 اور بگروٹ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا

Leave a Comment