عورت سے قیامت والے دن سب سے پہلا سوال کونسا کیا جائے گا؟

عورت سے قیامت

پی اف  سی نیوز ! عورت سے قیامت میں سب سے پہلے کیا سوال ہوگا؟ حضرت انس سے روایت ہے کہ آپﷺ نے فرمایا قیامت کے دن عورتوں سے سب سے پہلے نماز کے متعلق سوال کیا جائے گا(کہ پابندی کے ساتھ وقت پر ادا کیا تھا یا نہیں)پھر شوہر کے متعلق سوال ہوگا کہ اس کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا تھا؟ اس حدیث میں لکھتے ہیں کہ حشر کا میدان جو قلب و جگر کو پگھلا دینے والا ہو گا

اس میں عام مسلمانوں سےخواہ مرد ہو یا عورت سب سے پہلا سوال نماز کے متعلق ہو گا ۔ حضرت انس سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : قیامت کے سب سے پہلے نماز کا حساب ہوگا۔اگر یہ صحیح نکلا تو دوسرے اعمال بھی صحیح نکلیں گے،اگر اس میں گڑبڑ ہوئی تو دوسرے اعمال میں بھی گڑبڑہی ہوگی۔ عورتوں سے فرائض شوہر اور خدمت کے بارے میں سوال ہوگا۔آج کل کی وہ عورتیں جو ملازمت کرتی ہیں آفس اور دفتر میں کام کرتی ہیں وہ شوہر کی خدمت میں کوتاہ ہوتی ہیں ایسی کوتاہی کل قیامت میں باعث گرفت ہوگی۔اس لیے اس سے بچنے کی ضرورت ہے

Leave a Comment