عوام کو لوٹنے کا ایک اور طریقہ !بلین ٹر ی منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

پی ایف سی نیوز ! امین اسلم کا کہنا تھا کہ ہم نے کے پی میں بلین ٹری سونامی کو کامیاب بنانے کیلئے پانچ نکات طے کئے تھے، اس منصوبے کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ لوکل ٹمبر مافیا کو کنٹرول کرنا تھا، دوسری وجہ مقامی افراد کو ملازمتوں کی فراہمی تھی، تیسری وجہ جنگلات کی قدرتی ری جنریشن و تحفظ کو یقینی بنانا تھا، چوتھی وجہ تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ تھی، یہی وجہ تھی کہ دنیا بھر میں اس پروگرام کو سراہا گیا

امین اسلم کا کہنا تھا کہ اب ہماری حکومت نے دس بلین ٹری منصوبہ بھی اسی ماڈل پر شروع کیا ہے، یہ منصوبہ ملک بھر میں جاری ہے، اس منصوبہ کی آزاد و شفافیت کویقینی بنانے کیلئے ہم نے آزادنہ مانیٹرنگ نظام بنایا ہے، اس ضمن میں تین عالمی اداروں ڈبلیو ڈبلیو ایف، آئی یو سی این اور ایف اے پر مشتمل کنسورشیم اب اس منصوبے کی آزادانہ مانیٹرنگ کرے گی۔ وزیر مملکت زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ہم نے خود اپنے اوپر احتساب کا عمل شروع کیا ہے جس کا مقصد اس اہم منصوبہ کو کریڈیبل بنانا ہے،ہم عمراں خان کے وڑن کے مطابق اس پروگرام کو شفاف انداز میں مکمل کریں گے۔ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ شفافیت کی ایک مثال ثابت ہوگی۔تین اداروں کا کنسورشیم اس کی مانیٹرنگ اور اسکی شفافیت یقینی بنائے گا

Leave a Comment