خبردار ! ان شخصیات کو انٹر نیٹ پر سرچ کرنے کا کیا بہت بڑا نقصان ہوسکتا ہے ،جانیں اس پوسٹ میں

شخصیات

پی ایف سی نیوز ! سیکیورٹی کمپنی ’میک ایفی‘ ہر سال خطرناک ترین افراد کی فہرست جاری کرتی ہے۔ میک ایفی کی فہرست کے مطابق اس سال اداکارہ تبو کے بعد سب سے زیادہ خطرناک سیلبرٹی اداکارہ تاپسی پنوں ہیں۔ جبکہ ان کے بعد اداکارہ انوشکا شرما اور سوناکشی سنہا کا نمبر آتا ہے۔ میک ایفی کے مطابق ان اداکاراؤں کو انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔

ان کے بعد فہرست میں نوجوان گلوکار ارمان ملک کا نام ہے۔ سارہ علی خان ساتویں نمبر پر ہیں، جبکہ شاہ رخ خان نویں اور گلوکار ارجیت سنگھ دسویں نمبر پر ہیں۔ انٹرنیٹ پر سرچ کی جانے والی شخصیات میں اداکارہ تبو دوسرے نمبر پر ہیں۔ فوٹو اے یف پی انڈیا کے اخبار دی ہندو میں شائع رپورٹ کے مطابق میک ایفی انڈیا کے ایم ڈی اور انجینیئرنگ کے نائب صدر وینکٹ کرشناپور نے ہیکنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ اب پہلے کے مقابلے میں زیادہ خطرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’انٹرٹینمنٹ کے لیے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خطرہ بڑھ گیا ہے کیونکہ سائبر مجرم ان کا قریب سے تعاقب کرتے ہیں اور ان کی پسند و ناپسند کا فائدہ اٹھاتے ہیں

کمپنی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صارف عام طور پر مفت کے شوز اور اہم سپورٹس ایونٹ کی تلاش میں رہتے ہیں اور وہ انجانے میں ایسی ویب سائٹ پر چلے جاتے ہیں جہاں سے ان کے کمپیوٹر، موبائل اور دوسرے آلات میں وائرس داخل ہو جاتا ہے جس سے ان کی معلومات کو اور ان کے آلات کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے

Leave a Comment