سوچیے مت!اب جانیئے آپ کی تاریخ پیدائش کے مظابق آپ کے لیے بہترین نوکری کونسی ہے

تاریخ پیدائش

پی ایف سی نیوز ! ہر انسان مختلف تاریخ اور مہینے میں پیدا ہوتا ہے اور اس کے لئے ماہرین نجوم کوئی نہ کوئی پیش گوئی کرتے ہیں لیکن اب آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان رسل فوسٹر نے ماہ پیدائش کے حوالے سے شخصیت پراس کے اثر کے بارے میں ایسی دلچسپ باتیں بتائی ہیں کہ جان کرآپ کافی حیرابن ہوں گے۔آئیے آپ کو ماہ پیدائش اور اس کا شخصیت پر اثر کے بارے میں بتاتے ہیں۔

جنوری اگر آپ اس مہینے میں پیدا ہوئے ہیں تو آپ کا نمبر ایک ہے اور آپ خودمختار اور تجزیاتی ذہن کے مالک ہونے کے ساتھ قائدانہ صلاحتیں رکھتے ہیں۔آپ بہترین تخیلاتی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور چیزوں کو بآسانی اپنے کنٹرول میں کرلیتے ہیں۔آپ کی کرشماتی شخصیت کو فالو کرنے میں دوسرے لوگ دیر نہیں کرتے۔اس مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کو جلد کے مسائل اورالزائمر جیسی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔ حکومت سندھ نے دکانیں رات 8بجے تک ، نویں تا بارہویں سکول کھولنے کی اجازت دےد ی فروری اس مہینے میںپیدا ہونے والے افراد کا نمبر 2ہے اور یہ لوگ بہترین کی تلاش میں رہتے ہیں۔اگر انہیں اپنا آئیڈیل نہ ملے تو یہ مایوسی کا شکار ہوجاتے ہیں۔اس ماہ میں پیدا ہونے والے لوگ دوسروں کی بہت قدر کرتے ہیں

اور انہیں خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں،ایسے لوگ ذمہ دار والدین ہوتے ہیں۔یہ لوگ بہت سمجھدار ہوتے ہیں اور کسی بھی مشکل میں نہیں گھبراتے بلکہ اس مشکل کا ایسا حل تلاش کرتے ہیں جو سب کے لئے قابل قبول ہو۔یہ لوگ جلد غصے میں آجاتے ہیں لیکن اس پر قابو پانے کافن بھی جانتے ہیں۔ مارچ آپ کا نمبر3ہے اور آپ قسمت کے کافی دھنی ثابت ہوئے ہیں۔آپ ہمیشہ درست جگہ پر صحیح وقت میں پہنچتے ہیں جس سے آپ کو کافی فائدہ بھی حاصل ہوتا ہے۔آپ پیسہ کمانے کا فن جانتے ہیں لیکن ساتھ ہی آپ کھلے ہاتھ سے پیسہ خرچ کرتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو کبھی کبھار تنگی کا سامنا رہتا ہے۔اس مہینے میں پیدا ہونے والے لوگ بہت زیادہ شرمیلے،ایماندار،محبت کرنے والے اور سفر کرنے کے شوقین ہوتے ہیں۔اس مہینے میں پیدا ہونے والے لوگوں کے بارے میں سائنسدانوںکا کہنا ہے کہ سانس کی بیماریوں کا شکارہوتے ہیں

اور انہیں وٹامن ڈی کی کمی کا سامنا رہتا ہے۔ صوبائی وزیر سندھ ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا ٹرین حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ اپریل ان لوگوں کا نمبر 4ہوتا ہے اور یہ بہت ذہین ہوتے ہیں لیکن ساتھ ہی ضدی بھی ہوتے ہیں۔یہ دوستوں سے محبت کرنے والے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے دوستوں میں ہردلعزیز ہوتے ہیں۔یہ اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں کافی سخت رویہ بھی رکھتے ہیں جس کیو جہ سے کچھ لوگ ان سے نالاں بھی ہوجاتے ہیں۔یہ کافی مہم جوہونے کی وجہ سے خطرات سے کھیلنا پسند کرتے ہیں۔اس مہینے میںپیدا ہونے والوں کے متعقل سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ذہنی تناﺅ کا شکار ہوجاتے ہیں،ان میں بھی وٹامن ڈی کی کمی ہوسکتی ہے۔ مئی اس ماہ میں پیدا ہونے والے افراد کانمبر 5ہوتا ہے اور یہ اچھے موسیقار،اداکار اور مصنف ہوسکتے ہیں۔

یہ اپنی محبت سے دوسروں کا دل جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن اپنی ضدی طبیعت کی وجہ سے نقصان بھی اٹھاتے ہیں۔انہیں کان یا گلے کی تکلیف لاحق ہوتی ہے جس کی وجہ سے انہیں سانس کی تکالیف کا سامنا رہتا ہے۔ایسے افراد ذیابیطس کا شکار ہوسکتے ہیں اور انہیں چاہیے کہ اپنی زندگی میں ورزش کی عادت اپنائیں

Leave a Comment