کئی سال تک وزن کم کرنے کی ناکام کوشش کے بعد خاتون نے کون سے پانچ اصول اپنا کر ایک ہی سال میں 47 کلو وزن کم کر لیا

47 کلو وزن

پی ایف سی نیوز ! زندگی تو سب ہی گزارتے ہیں مگر اس دنیا ميں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ دوسروں کے لیے مثال بن جاتے ہیں- ایسی ہی ایک لڑکی کیا ٹیوسلمین بھی ہیں جن کا تعلق کیلی فورنیا سے ہے اور جس کے والدین کے موٹاپے کے باعث اس کو بھی موٹاپا ورثے میں ملا- بچپن کی گول مٹول سی کیا نے جب جوانی کی حدود میں قدم رکھا تو وہ ایک فربہہ لڑکی میں تبدیل ہو چکی تھیں

اور کئی سالوں تک وزن کم کرنے کی کی جانے والی تمام کوششیں ناکامی سے دوچار ہو رہی تھیں- ایک دفعہ جب کیا جہاز میں سفر کر رہی تھیں اور سیٹ بیلٹ کے باندھنے کے مرحلے میں کیا نے یہ محسوس کیا کہ ان کا وزن اب اتنا زیادہ ہو چکا ہے کہ وہ سیٹ بیلٹ بھی نہیں باندھ سکتی ہیں- یہ وقت ان کی زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب آئندہ زندگی کو کیسے گزارنا ہے اس کے لیے انہیں خود ہی جدوجہد کرنی ہو گی- کیا کا اس موقع پر یہ کہنا تھا کہ وہ اس بات سے واقف تھیں کہ ان کو وزن کی اس زیادتی کے سبب ہائی بلڈ پریشر اور ذیابطیس کے مرض میں مبتلا ہونے کا شدید خطرہ بھی لاحق ہے کیوں کہ یہ دونوں بیماریاں ان کی خاندان میں موجود تھیں-

اس کے علاوہ زندگی کے کئی محاذوں پر اپنے موٹاپے کے باعث وہ شدید ذہنی اور جسمانی دباؤ کا بھی شکار رہی ہیں

Leave a Comment