چلتے پھرتے اللہ پاک کا نام پڑھ لیں بڑے سے بڑامشکل کام بھی منٹوں میں حل ہوجائےگا ،بہت ہی خاص وظیفہ

اللہ پاک کا نام

 پی ایف سی نیوز ! اسمائے حسنی کی معرفت کا مسلمان کی زندگی سے بڑا گہرا تعلق ہے؛ کیونکہ مسلمان اللہ تعالی کے اسمائے حسنی کے ذریعے ہی اللہ تعالی کی معرفت حاصل کرتا ہے، اور اسی معرفت کی بدولت عقیدہ توحید کو ہر اعتبار سے ٹھوس اور محکم بنا سکتا ہے۔ اللہ تعالی کے اسمائے حسنی کی کوئی مخصوص تعداد نہیں ہے،

ایک صحیح حدیث ہے جس کے سمجھنے میں کچھ لوگوں کو یہ غلطی لگی کہ اللہ تعالی کے صرف ننانوے نام ہیں، یہ صحیح حدیث بخاری: (2736) اور مسلم: (2677) میں ہے کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: (اللہ تعالی کے ننانوے نام (سو سے ایک کم) جو بھی یاد کرے گا وہ جنت میں داخل ہو گا) نووی رحمہ اللہ نے تمام علمائے کرام کا اس بات پر اتفاق نقل کیا ہے کہ اللہ تعالی کے نام مذکورہ مخصوص عدد میں محصور نہیں ہیں، اس کی تفصیلات ہم پہلے سوال نمبر: (41003) میں بیان کر چکے ہیں اور وہاں ہم نے دلیل دی ہے کہ اللہ تعالی کے نام اس مخصوص عدد میں محصور نہیں ہیں،

نیز یہ کہنا کہ اللہ کے نام 99 کے عدد میں محصور ہیں اس چیز پر اہل علم کے اقوال کے ساتھ رد بھی ذکر کیا ہے۔جب کہ ترمذی میں جو روایت 99 ناموں میں محصور کرنے والی آتی ہے وہ ضعیف ہے، اس کو امام ترمذی نے خود اور دیگر اہل علم نے ضعیف قرار دیا ہے۔بہت سے علمائے کرام نے کتاب و سنت میں ذکر ہونے والے اللہ تعالی کے اسما و صفات یک جا جمع کرنے کی کوشش کی ہے۔ (مَالِکُ الْمُلْکِ جل جلالہ)ترجمہ: ملکوں کا بادشاہ… عدد: 211 خواص… (1) جو شخص یا مالک الملک کو ہمیشہ پڑھتا رہے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کو غنی اور لوگوں سے بے نیاز فرمادے گا اور وہ کسی کا محتاج نہیں رہے گا۔2) جو بادشاہ کسی ملک کو فتح کرنا چاہتا ہو، وہ اس اسم کو بہت زیادہ پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو کامیاب ہوگا۔

3) جو یا مالک الملک ویاذا الجلال والاکرام بہت پڑھے گا، اگر فقیر ہوگا تو غنی ہو جائے گا، مگر یہ اسم کمال جلال رکھتا ہے۔4) جو بادشاہ اپنی حکومت کا استحکام چاہتا ہو، وہ اس اسم کو بکثرت پڑھے۔(ذوالجلال و الاکرام جل جلالہ)ترجمہ: عظمت و جلال اور انعام اکرام والاعدد: 1098خواص… (1) جو شخص کثرت سے یا ذا الجلال والاکرام پڑھتا رہے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کو عزت و عظمت اور مخلوق سے استغنا فرما دیں گے اور اسے بےپناہ دولت عطا کی جائے گی۔ (2) بعض اس کو اسم اعظم کہتے ہیں، جو شخص ’’یا ذا الجلال و الاکرام بیدک الخیر و انت علی کل شیٔ قدیر‘‘ سو بار پڑھ کر پانی دم کرے گا اور وہ پانی بیمار کو پلائے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو بیمار شفاء پائے گا۔ اگر دل غمگین ہو، اس عمل سے بفضل باری تعالیٰ مسرور ہوگا۔

(3) جو کوئی روزانہ پابندی سے تین سو تینتیس بار مالک الملک ذوالجلال والاکرام پڑھے گا تو دنیا اس کی فرمانبردار رہے گا

Leave a Comment