بال نوچنے سے زیادہ ہوں گے کیونکہ؟ جانیئے خواتین کے چہرے کے بال بڑھنے کی وجہ ماہرین کا اہم انکشف

بال نوچنے

پی ایف سی نیوز ! تھریڈنگ، ویکسنگ اور شیوونگ اس سب کی ضرورت خواتین کو غیر ضروری بالوں کو ختم کرنے کے لئے پڑتی ہے لیکن آج کل یہ مسئلہ 10 میں سے ہر 8 خواتین کا ہے کیونکہ ہر دوسری خاتون چہرے پر غیر ضروری بالوں کی وجہ سے پریشان ہے۔ بال اگر اپرلپ کے ہوں تو اتنا مسئلہ نہیں ہوتا کیونکہ وہ سب ہیخود سے نکال سکتی ہیں، مسئلہ جب بڑھتا ہے جب گالوں اور تھوڑی پر نکل آئیں

کیونکہ یہ مردانہ مشابہت لگنے لگتی ہے۔ دراصل چہرے اور جسم پر اس طرح غیر ضروری بالوں کے نکلنے کی وجہ کیا ہے؟ جانیئے مشہور ڈرمٹالوجسٹ کی رائے جو کہ ہر عورت کو معلوم ہونی چاہیئے۔ ٭ ہرسوٹیزم ایک ایسی حالت ہے جس میں صرف ان خواتین کے جسم پر ہارمونز کے بگاڑ کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں جن کو پولی سسٹک اوورین سنڈروم کی بیما ری ہو تی ہے یا پھر اندرونی کمزوری ہوتی ہے۔ یہ مسئلہ اس وقت خواتین کے ساتھ ہوتا جبکہ ان کے ماہواری میں کوئی بگاڑ آتا، یا وقت پر نہ ہونا، وقت کے بعد ہونا، کم یا زیادہ ہونے سے واقفیت رکھتا ہے۔ ٭ یہ دونوں مسائل اس وقت ہوتے ہیں جبکہ غذا میں یا جسم میں مختلف طریقے سے اضافی کیمیکلز یا ناقص غذا کا زیادہ استعمال کیا جائے،

ڈپریشن، پریشانی اور مستقل سوچنا، غم، تکالیف زیادہ ہونے کی وجہ سے بھی ذہنی ٹینشن عبور پر ہو تو یہ مسائل درپیش ہوتے ہیں۔ خواتین کی عادت ہوتی ہے کہ وہ چلتے پھرتے اپنی تھوڑی کے بالوں کو نوچتی رہتی ہیں، کبھی اپرلپ کے بالوں کو نوچتی ہیں، کبھی آئی برو کے بالوں کو ہاتھوں سے نوچ کر توڑ دیتی ہیں یا پھر چہرے کی سائیڈوں میں موجود بالوں کو نوچتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے بالوں کی افزائش میں مزید اضافہ ہوتا ہے جو کبھی ختم نہ ہونے کا سلسلہ بن جاتا ہے۔ امریکی جرنل ” سسیل ” کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر چینگ منگ چوؤنگ کہتے ہیں کہ: ” بالوں کو نوچنے کی وجہ سے ان کے فولیکلز دو حصوں میں ٹوٹ جاتے ہیں، جن سے مزید تین سو نئی شاخیں بنتی ہیں، جن کی وجہ سے مزید بالوں کی افزائش میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

” اس کا حل یہی ہے کہ چہرے کے بالوں کو نوچنے سے گریز کیا جائے اور ویکسننگ کے ذریعے ان سے نجات حاصل کی جائے

Leave a Comment