لیموں پانی صرف جلد ہی نہیں جگر اور گردے کے امراض سے بھی بچاتا ہے

لیموں پانی صرف جلد

پی ایف سی نیوز! گرمی میں ٹھنڈا ٹھنڈا مزے دار سا کھٹا میٹھا سا لیموں پانی کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا، اس کو پیتے ہی جیسے ساری گرمی بھاگ جاتی ہے اور یوں لگتا ہے کہ جیسے تازگی آگئی ہو۔ جب کبھی باہر سے آئیں اور گھر میں قدم رکھتے ہی ٹھنڈے پانی کی جگہ لیموں پانی کا بھرا ہوا گلاس مل جائے تو ساری تھکان اتر آتی ہے۔ لیکن اسی لیموں پانی پینے کے کچھ اور بھی بے شمار فوائد ہیں

جو آج ہم آپ کو ہماری ویب میں بتانے جا رہے ہیں۔لیموں پانی ان لوگوں کے لئے بہت فائدے مند ہے جن کے گردوں میں پتھری ہے، کیونکہ اس میں پوٹاشیئم اور سٹرک ایسڈ ہوتے ہیں جو جسم سے بآسانی پتھروں کے اخراج کو آسان بنا دیتے ہیں یوں گردے کی پتھری بنا آپریشن جسم سے خارج ہو جاتی ہے۔لیموں پانی میں موجود ایسٹک ایسڈز جگر کی خرابی کو دور کرکے اس کو مضبوط بناتے ہیں اور جسم سے فاضل مادوں کو بھی خارج کرتے ہیں جس سے آپ کا جگر بھی محفوظ رہتا ہے اور ہیپاٹائٹس بھی نہیں ہوتا۔اس میں موجود فولیٹ وٹامنز حاملہ خواتین کو دورانِ حمل ہونے والی پیچیدگیوں سے بچاتے ہیں اور بچے کی صحت بھی اچھی کرنے میں مدد دیتے ہیں۔یہ پانی ہاضمے کو اچھا کرنے میں مدد دیتا ہے کیونکہ اس میں کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں

جوکہ کھانے کو جلدی ہضم کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں

Leave a Comment