کیا آپ جانتے ہیں ؟یہودی حضرت جبرائیلؑ کو اپنا دشمن اور حضرت میکائیلؑ کو اپنا دوست کیوں مانتے ہیں

جبرائیلؑ

پی ایف سی  نیوز ! یہودی کبھی اللہ کی پسندیدہ قوم ہواکرتے تھے لیکن تکبر فرعونیت اور شرک نے اس قسم کی بدبختی پر مہر لگا دی اور اللہ نے اسے عذاب سے دوچار کیا ہے ۔تواریخ کی کتابوں میں یہودیوں سے متعلق بہت سے ایسے واقعات درج ہیں جن میں اس ناخلف قوم کی بدخوئی اور بدنیتی کی تفصیلات بھی بیان کی گئی ہیں

لیکن سب سے بڑی گواہی خود قرآن مجید نے دی ہے کہ یہودی کس ذہنیت کے مالک ہیں ۔یہودیوں نے اللہ کے انبیاءکو جھٹلایا،ان کا قتال کیا،شرک میں انتہا کردی حتٰی کہ اللہ کے مقرب فرشتے حضرت جبرائیل ؑ کو اپنا دشمن اور حضرت میکائیلؑ کو دوست کہنا شروع کردیا ۔یہودیوں نے جب حضرت جبرائیل ؑ کو اپنا دشمن کہا تو اس پر اللہ نے سورہ بقرہ میں ارشاد فرمایا ”کہہ دو کہ جو شخص جبرئیل کا دشمن ہو (اس کو غصے میں مرجانا چاہئے) اس نے تو (یہ کتاب) خدا کے حکم سے تمہارے دل پر نازل کی ہے جو پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور ایمان والوں کے لیے ہدایت اور بشارت ہے

تفسیر ابن کثیر میں اس آیت مبارکہ کے حوالہ سے لکھا ہے کہ امام جعفر طبری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اس پر تمام مفسرین کا اتفاق ہے کہ جب یہودیوں نے حضرت جبرائیلؑ کو اپنا دشمن اور حضرت میکائیلؑ کو اپنا دوست بتایا تھا اس وقت ان کے جواب میں یہ آیت نازل ہوئی لیکن بعض کہتے ہیں کہ امر نبوت کے بارے میں جو گفتگو ان کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی تھی اس میں انہوں نے یہ کہا تھا۔ بعض کہتے ہیں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالٰی سے ان کا جو مناظرہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے بارے میں ہوا تھااس میں انہوں نے یہ کہا تھا۔ حضرت ابن عباسؓ فرماتے ہیں یہودیوں کی ایک جماعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا کہ ہم آپ سے چند سوال کرتے ہیں جن کے صحیح جواب نبی کے سوا اور کوئی نہیں جانتا ۔

اگر آپ سچے نبی ہیں تو ان کے جوابات دیجئے ۔آپﷺ نے فرمایا بہتر ہے جو چاہو پوچھو مگر عہد کرو کہ اگر میں ٹھیک ٹھیک جواب دوں گا تو تم میری نبوت کا اقرار کر لو گے اور میری فرمانبرداری کے پابند ہو جاو¿ گے ۔انہوں نے آپﷺ سے وعدہ کیا اور عہد دیا۔ اس کے بعد آپﷺ نے حضرت یعقوبؑ کی طرح اللہ جل شانہ کی شہادت کے ساتھ ان سے پختہ وعدہ لے کر انہیں سوال کرنے کی اجازت دی۔ صحیح بخاری میں لکھا ہے کہ جب یہودیوں کو ان کے سب سوالوں کے صائب جواب مل گئے تو انہوں نے آخر میں پوچھا کہ اچھا یہ فرمائیے کہ تورات میں جس نبی امّی کی خبر ہے اس کی خاص نشانی کیا ہے؟ اور اس کے پاس کونسا فرشتہ وحی لے کر آتا ہے؟ اس پر آپﷺ نے فرمایا اس کی خاص نشانی یہ ہےکہ اس کی آنکھیں جب سوئی ہوئی ہوں

اس وقت میں اس کا دل جاگتا رہتا ہے ۔تمہیں اس رب کی قسم جس نے حضرت موسیٰ ؑکو تورات دی بتاو تو میں نے ٹھیک جواب دیا؟ سب نے قسم کھا کر کہا آپﷺ نے بالکل صیہودی کبھی اللہ کی پسندیدہ قوم ہواکرتے تھے لیکن تکبر فرعونیت اور شرک نے اس قسم کی بدبختی پر مہر لگا دی اور اللہ نے اسے عذاب سے دوچار کیا ہے ۔تواریخ کی کتابوں میں یہودیوں سے متعلق بہت سے ایسے واقعات درج ہیں جن میں اس ناخلف قوم کی بدخوئی اور بدنیتی کی تفصیلات بھی بیان کی گئی ہیں لیکن سب سے بڑی گواہی خود قرآن مجید نے دی ہے کہ یہودی کس ذہنیت کے مالک ہیں ۔یہودیوں نے اللہ کے انبیاءکو جھٹلایا،ان کا قتال کیا،شرک میں انتہا کردی حتٰی کہ اللہ کے مقرب فرشتے حضرت جبرائیل ؑ کو اپنا دشمن اور حضرت میکائیلؑ کو دوست کہنا شروع کردیا ۔

یہودیوں نے جب حضرت جبرائیل ؑ کو اپنا دشمن کہا تو اس پر اللہ نے سورہ بقرہ میں ارشاد فرمایا ”کہہ دو کہ جو شخص جبرئیل کا دشمن ہواس کو غصے میں مرجانا چاہئےاس نے تو (یہ کتاب) خدا کے حکم سے تمہارے دل پر نازل کی ہے جو پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور ایمان والوں کے لیے ہدایت اور بشارت ہے تفسیر ابن کثیر میں اس آیت مبارکہ کے حوالہ سے لکھا ہے کہ امام جعفر طبری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اس پر تمام مفسرین کا اتفاق ہے کہ جب یہودیوں نے حضرت جبرائیلؑ کو اپنا دشمن اور حضرت میکائیلؑ کو اپنا دوست بتایا تھا اس وقت ان کے جواب میں یہ آیت نازل ہوئی لیکن بعض کہتے ہیں کہ امر نبوت کے بارے میں جو گفتگو ان کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی تھی اس میں انہوں نے یہ کہا تھا۔

Leave a Comment