کیا اُشنا شاہ اور عمران عباس نے شادی کرلی ،اداکار نے سوشل میڈیاپرچلنے والی خبروں کی حقیقت بتادی

اُشنا شاہ

پی ایف سی نیوز ! پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عمران عباس نے ساتھی اداکارہ اُشنا شاہ سے شادی کی خبروں پر مزاحیہ ردعمل دے دیا جس نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا ہے . اداکارہ اُشنا شاہ نے یوٹیوب کی ایک ویڈیو کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنایا جس میں عمران عباس اور اُشنا کی ایک فوٹوشاپ تصویر کے ساتھ کہنا تھا کہ اُشنا شاہ اور عمران عباس نے شادی کرلی ہے .پر عمران عباس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا

کہ ’مبارک ہو آپ کو بہت بہت.‘ اُشنا شاہ کی اسٹوری کے جواب میں عمران عباس نے لکھا کہ ’اور اُشنا ہم شادی کی اتنی جلدی میں تھےکہ ایک دوسرے کو بتانا ہی بھول گئے.‘ ساتھ ہی انہوں نے یوٹیوبرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’یوٹیوبرز کم از کم فوٹوشاپ ہی ٹھیک سے کر لیتے.‘ واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے، اس سے قبل بھی عمران عباس اپنی شادی کی افواہوں پر ایسے ہی ردعمل دیتے آئے ہیں

Leave a Comment