خبردار:اگر اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونےسے بچانا ہے تو یہ کام ہر گز نہ کریں

واٹس ایپ

پی ایف سی نیوز ! مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کا استعمال پور ی دنیا میں کیا جاتا ہے اور ہیکر بھی صارفین کےاکاؤنٹ ہیک کرنے کے نت نئےتلاش کرتے رہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کرنے والے ہیکرز اب ایک اور نیا طریقہ ڈھونڈ لائے ہیں، سائبر سیکیورٹی ماہرین نے صارفین کو اس سلسلے میں ہوشیار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سائبر سیکیورٹی ماہرین نے لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے

اس نئے طریقے میں صارفین کو ان کے کسی دوست کی طرف سے ایک میسج موصول ہوتا ہے، جس میں 6 ہندسوں پر مشتمل ایک کوڈ ہوتا ہے۔ اس میسج میں وہ دوست اس صارف سے رابطہ کر کے کہتا ہے کہ ہیلو، سوری، میں نے غلطی سے 6 ہندسوں والا کوڈ آپ کو بھیج دیا ہے، برائے مہربانی یہ کوڈ آپ مجھے دے دیں ، یہ بہت ارجنٹ ہےسیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ کوڈ حقیقت میں ہیکرز کی طرف سے آیا ہوتا ہے جس سے صارف کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اس کے ذریعے ہیک کیا جاتا ہے۔ماہرین نے بتایا کہ اگر صارف اس آدمی کو کوڈ بتا دیتا ہے تو اگلے ہی لمحے اس کے واٹس ایپ کا کنٹرول ہیکرز کے ہاتھ میں چلا جاتا ہے، کوڈ اس آدمی کو دینے کے بعد صارف کے موبائل فون سے واٹس ایپ اکاؤنٹ سائن آف ہو جاتا ہے

اور اکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ اس صارف کا کلاؤڈ بھی ہیکرز کے کنٹرول میں چلا جاتا ہے۔سائبر سیکیورٹی کے ایک ماہر ٹومی واتھن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ جس کسی کو ایسا 6 ہندسوں کے کوڈ پر مشتمل پیغام موصول ہو، اسے فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیں اور یہ کوڈ کسی کو ہر گز نہ بتائیں ۔

Leave a Comment