حمل کے دوران یہ چیزیں استعمال کرلے ماں اور بچہ صحت مند ہوگا خون کی کمی پوری ہوجائے گی

حاملہ عورت

پی ایف سی نیوز ! حاملہ خواتین کو دوران حمل کونسی غذا کا استعمال کرنا چاہیے۔ جس سے ماں او ر بچہ دونوں تندرست اور صحت مند رہیں۔ ماں ایسی کونسی چیز استعمال کرے ۔ کہ جن سے بچہ موٹا تازہ ، گورا چٹا اور صحت مند پیدا ہو۔ اس لیے آج ہم اس حوالے سے چند اہم مفید باتیں اور ضروری غذائیں بتائیں گے۔ جن کے استعما ل سے ماں اوربچہ انشاءاللہ دونوں صحتمند رہیں گے۔ ویسے تو اچھی اور صحت مند غذا ہر ایک کو استعمال کرنی چاہیے ۔

لیکن حاملہ خواتین کو اس کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ اس نے اپنی اور اپنے بچے کی غذائیت کو پور ا کرنا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ حمل کے دوران اکثر عورتوں کو خون کی کمی ہوجاتی ہے۔ جو بچے اور ماں دونوں کےلیے نقصان دہ ہوتی ہے۔ اور یہ نارمل ڈلیوری کےلیے رکاوٹ بنتی ہے۔ خون کی کمی کی وجہ سے جسم میں آئرن کی کمی بھی ہوجاتی ہے۔ اور یہ سب اچھی خوراک نہ لینے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس لیے حاملہ خواتین کو چاہیے کہ منرلنز اور وٹامنز اور آئرن سے بھر پور غذاؤں کا استعمال کریں۔ نشاستہ دار اور ریشہ دار غذاؤں کا استعمال کریں۔ کیونکہ وہ جلد ہضم ہوجاتی ہیں۔ اور کیلشیم ،میگنیشم اور فاسفورس سے بھی بھر پور ہوتی ہیں۔ اور ان کے استعما ل سے قبض بھی نہیں ہوتی۔ اکثر خواتین کو حمل کے دوران قبض کا سامنا کر تا پڑتا ہے۔ اس لیے ان کو چاہیے کہ وہ ریشہ دار غذاؤں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ تاکہ قبض کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔ اس کے علاوہ حاملہ خواتین کو چاہیے

کہ وہ دودھ اور دوسرے تیار شدہ اشیاء کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ لیکن دودھ سے قبض ہوجاتی ہے۔ اس لیے دودھ میں سونف ڈال کر استعمال کریں۔ دودھ اور جو کا دلیہ بنا کر ناشتہ میں استعمال کریں ۔ اس کا استعمال سردیوں کے موسم میں کریں۔ اگر گرمیوں کا موسم ہوتو ناشتے میں دہی کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ گوشت کا استعمال دن میں ایک بار لازمی کریں۔ لیکن گو شت کا استعمال کسی سبزی کے ہمراہ کریں۔ یعنی گوشت اور سبزی کو مکس کرکے پکائیں۔ سبزیوں میں ہری پتیوں والی سبزی کا زیادہ استعمال کریں۔ جن میں پالک ، کدو، بھنڈ ی، توری ، گوبھی، شلجم اور مولی کا استعما ل زیادہ سے زیادہ سے کریں۔ کریلے اور اروی کا استعمال بالکل نہ کریں۔ انڈے کا استعمال کرسکتے ہیں۔ لیکن پہلے تین ماہ کوشش کریں کہ انڈے کا استعمال بالکل نہ کریں۔ اس کے بعد انڈے کا استعمال اس طرح سے کریں کہ انڈے کو اچھی طرح سے پکا لیں۔ اور ہاف بوائل اور کچا انڈہ ہرگز استعمال نہ کریں۔ اسی طرح مچھلی کا استعمال بھی پہلے تین ماہ میں نہ کریں۔

اس کے بعد ہفتے میں ایک سے دو بار آپ مچھلی کا استعمال کرسکتے ہیں۔ خشک میوہ جات کا استعمال نہ کریں۔ اگر ان کا استعمال کرنا بھی ہوتو ان کو چار سے پانچ گھنٹوں کے لیے پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ اس کے بعد ان کو کھالیں۔ اور بچاہوا پانی بھی پی لیں۔ اگر انجیر کا موسم ہوتو دس سے پندرہ دانے روزانہ انجیر کے کھانے سے پیٹ اور آنتوں کے مسائل دور ہوجاتے ہیں۔ اور انجیر کا استعمال حاملہ خواتین کو قبض نہیں ہونے دیتا۔ اور اگر انجیر کاموسم نہ ہوتو تین عدد خشک انجیر رات کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ اور اگلی صبح نہار منہ انجیر کھالیں۔ اور اس کا پانی بھی لیں۔ اس سے بھی آپ کو کافی فائد ہ ملے گا

Leave a Comment