اب پیٹرول نہیں ملے گا، ملک بھر میں ہڑتال شہریوں کیلئے بُری خبر آگئی

پیٹرول

پی ایف سی نیوز ! پاکستانیوں کیلئے ایک اور پریشان کن خبر آ گئی ہے ، پٹرویم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایک مرتبہ پھر کل سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیاہے ۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 25 نومبر صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے،

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے۔سیکرٹری پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ ڈیلر مارجن 6 فیصد ہونے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔نعمان بٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت کی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس لی تھی۔سیکرٹری پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ

مالکان کو کل صبح 6 بجے سے پمپ بند رکھنےکا کہہ دیا ہے

Leave a Comment