مسجد نبوی ﷺمیں فرض نماز کے لئے اجازت نامے کی شرط ختم

نماز

پی ایف سی نیوز ! سعودی عرب نے مسجد نبویؐ میں فرض نماز کی ادائیگی کے لئے اجازت نامے کی شرط ختم کر دی ہے، سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق مسجد نبویؐ میں نمازوں کے لئے اب اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے اجازت نامے کے اجراء یا وقت لینے کی ضرورت نہیں ہے،

سعودی وزارت کے مطابق صرف روضہ مبارک پر نماز اور روضہ مبارک کی زیارت کے لئے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت لینا ضروری ہو

شدید دھند کے باعث موٹر وے بند

پنجاب اور خیبرپختون خوا میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے۔دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹر وے ایم ون مردان سے پشاور تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ پشاور جانے کے لیے جی ٹی روڈ استعمال کی جائے اور شہری گاڑی چلاتے وقت فوگ لائٹ کا استعمال کریں۔

دوسری جانب درجہ حرارت میں کمی اور دھند نے پنجاب میں فضائی آلودگی سے درپیش مسائل مزید بڑھا دیے ہیں۔ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست ہے

Leave a Comment