ہمیشہ مردوں کو ہی خواتین کا بل کیوں ادا کرنا چاہیے؟ معروف ڈیٹنگ ایکسپرٹ نے حیران کن بات بتادی

ڈیٹنگ ایکسپرٹ

پی ایف سی نیوز ! کوئی مرد اور عورت ریستوران میں ایک ساتھ کھانا کھاتے ہیں تو مرد کو کیوں خاتون کا بل بھی ادا کرنا چاہیے؟ معروف ڈیٹنگ گرو نادیا ایسیکس نے اس سوال کا انتہائی حیران کن جواب دے دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق نادیا ایسیکس نے کہا ہے کہ مردوں کی طرف سے خواتین کا بل ادا کیاجانا بالکل نارمل ہے اور مردوں کو خواتین کا بل ادا بھی کرنا چاہیے کیونکہ خواتین ’جاذب نظر‘ اور پرکشش ہوتی ہیں۔

ہمارے معاشرے کا ایک بڑا حصہ اس خیال پر یقین رکھتا ہے۔رپورٹ کے مطابق نادیا ایسیکس نے یہ بات معروف یوٹیوبر میکائیلہ ، جو پیسس فائنسٹ کے نام سے جانی جاتی ہے، کی ایک بات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ میکائیلہ نے کہا تھا کہ ”میرا ایک مداح ایسا ہے جو اس لیے میرے بل ادا کرتا ہے کہ میں بہت پرکشش ہوں۔“بعض لوگوں نے میکائیلہ کی اس بات سے اتفاق نہیں کیا جس پر 39سالہ نادیا ایسیکس بھی میدان میں کود پڑیں اور اپنی پوڈکاسٹ ’دی کلولیس مم‘ (The Clueless Mum) میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ”ہر جوڑے کے تعلق میں چیزیں مختلف ہوتی ہیں۔ اگر آپ اپنی پارٹنر کے بل ادا کرتے ہیں اور آپ کے تعلق میں اس چیز سے بہتری آ رہی ہے تو یہ آپ کے تعلق کے لیے بہترین ہے

Leave a Comment