رسول اللہ ﷺ کو دعا کے کلمات کتنی بار دہرانا پسند تھا

دعا

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ دو سجدوں کے درمیان یہ دعا پڑھا کرتے تھے : ( اللَّهُمَّ اغْفِرْلِي وَارْحَمْنِي وَعَافِنِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي ) ’’ اے اللہ ! مجھے بخش دے ! مجھ پر رحم فرما ! مجھے عافیت دے اور ہدایت دے اور مجھے رزق دے ۔

سنن ابوداود 850 سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ سجدے کی حالت میں بندہ اپنے رب سے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے ، لہذا سجدے میں بہت زیادہ دعا کیا کرو ۔‘‘ سنن ابوداود 875 حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کو یہ بات پسند تھی کہ دعا کے کلمات تین تین بار دہرائیں اور تین بار استغفار کریں ۔ سنن ابوداود 1225 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا اللہ اس شخص کے چہر ے کو تروتازہ رکھے جس نے میرے سے کوئی حدیث سنی اور ویسے ہی آگے پہنچا دی ۔۔ اچھی بات دوسروں کا بتانی

چاہیئے یہ صدقہ جاریہ ہے اللہ ہم سب کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین

اپنی رائے کا اظہار کریں