آپ کو منال نے بھی شادی پر نہیں بلایا ۔۔ حرا مانی کو کوئی اپنی شادی پر کیوں نہیں بلاتا؟

منال

پی ایف سی نیوز ! منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی اختتام پذیر ہونے باوجود سوشل میڈیا پر صارفین کے تبصرے جاری ہیں۔ جہاں اس بات پر بحث کی جارہی ہے کہ کن معروف شخصیت کو ان کی شادی میں مدعو نہیں کیا گیا۔ ہوا کچھ یوں کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی اپنے سوشل میڈیا سایٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لائیو ویڈیو کے زریعے اپنے مداحوں سے گفتگو کررہی تھیں۔

جہاں ایک سوشل میڈیا صارف نے ان سے سوال پوچھا کہ آپ کو منال خان نے اپنی شادی پر کیوں مدعو نہیں کیا؟ تاہم صارف کے اس سوال پر حرا مانی نے کوئی جواب نہیں دیا مگر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف انداز میں تبصرے کیے جارہے ہیں۔ جس میں سے ایک صارف نے جواب دیتے ہوئے کہا، “لوگ توجہ حاصل کرنے کیلئے اس طرح کی باتیں کرتے ہیں”۔ ایک اور نے کہا، ہاں! تو کیوں نہیں بلایا گیا؟ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ نہیں بلایا تو تمہیں کیوں تکلیف ہورہی ہے۔ ایک انٹرویو میں حرا مانی نے خود بتایا تھا کہ انہیں لوگ شادی میں کیوں نہیں بلاتے ہیں۔ انہوں نے گِلَہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے کوئی شادی پر نہیں بلاتا، میرا سیٹھی، اقرار عزیز، سجل علی نے اپنی شادی پر نہیں بلایا۔ انہوں نے کہا کہ شاید میں ان کی دوست نہیں ہوں اس لیے مجھے شادی پر نہیں بلاتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈسٹری میں ان کی زیادہ دوستی نہیں، لیکن اچھی بات چیت سب سے ہے

Leave a Comment