کیا محبت میں ز۔ن۔اجائز ہے

muhabbat

اسلام دینِ فطرت ہے جو انسانوں میں موجود جذبہ محبت کا نہ صرف معترف ہے بلکہ اس جذبے کی تسکین کے لیے تعلقات، انس، محبت، دوستی اور رشتوں کی پاکیزہ و شفاف بنیادیں بھی فراہم کرتا ہے۔ اسلامی معاشرے کی بنیاد خاندانی نظام ہے، اور خاندانی نظام کا قیام،

اس کی پائیداری اور تسلسل‘ باہمی الفت و محبت کے بغیر ممکن نہیں۔ اس لیے اسلام ان تمام افراد سے محبت اور احترام کا تعلق قائم رکھنے کا حکم دیتا ہے جن کے ساتھ قرابت ، رضاعت یا مصاہرت کی وجہ سے نکاح کرنا حرام ہو۔ یہ رشتے‘ محرم رشتے کہلاتے ہیں۔ اگر مرد و عورت کے مابین قرابت، رضاعت یا مصاہرت کا کوئی رشتہ نہ ہو تو اسلام انہیں۔ایک دوسرے کے لیے نامَحرَم یا غیرمَحرَم قرار دیتا ہے اسلام غیرمحرم لڑکے اور لڑکی کے درمیان نکاح کے علاوہ محبت کا کوئی تصور قبول نہیں کرتا۔ اسلام کے طرزِ معاشرت میں بوقتِ ضرورت غیر محرم سے بات کرنے

میں بھی انتہائی محتاط انداز اپنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: يٰـنِسَآءَ النَّبِیِّ لَسْتُنَّ کَاَحَدٍ مِّنَ النِّسَآءِ اِنِ اتَّقَيْتُنَّ فَـلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِيْ فِيْ قَلْبِهِ مَرَضٌ وَّقُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوْفًاo اے ازواجِ پیغمبر! تم عورتوں میں سے کسی ایک کی بھی مِثل نہیں ہو، اگر تم پرہیزگار رہنا چاہتی ہو تو (مَردوں سے حسبِ ضرورت) بات کرنے میں نرم لہجہ اختیار نہ کرنا کہ جس کے دل میں (نِفاق کی) بیماری ہے (کہیں) وہ لالچ کرنے لگے اور (ہمیشہ) شک اور لچک سے محفوظ بات کرنا۔ اگرچہ اس آیت مبارکہ میں ازواج مطہرات کو مخاطب کیا گیا ہے۔ مگر اس کا پیغام ق.ی.ا.م.ت تک آنے والی تمام

عورتوں کے لیے ہے کہ کسی غیر محرم مرد سے ضروری بات کرتے ہوئے بھی نرم لہجہ اختیار نہ کیا جائے مبادا کہ نرم لہجہ اپنانے کو اشارہ و کنایہ ہی نہ سمجھ لیا جائے اور مخاطب اپنے دل میں کوئی جذبات پیدا کر لے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تنہائی میں غیر محرم عورت کے پاس جانے اور اس سے ضروری بات چیت سے بھی منع کیا ہے۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لَا تَلِجُوا عَلَى المُغِيبَاتِ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنْ أَحَدِكُمْ مَجْرَى الدَّمِ، قُلْنَا: وَمِنْكَ؟ قَالَ: وَمِنِّي، وَلَكِنَّ اللَّهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمُ جن عورتوں کے خاوند موجود نہ ہوں

ان کے پاس نہ جاؤ کیونکہ شیطان تمہاری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے۔ حضرت جابر فرماتے ہیں ہم نے عرض کیا، یا رسول اللہ! آپ کے لیے بھی ایسا ہی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں میرے لیے بھی، لیکن اللہ تعالیٰ نے اس پر میری مدد فرمائی اور وہ (میرا ہمزاد) مسلمان ہو گیا۔حدیث مبارکہ میں شی.ط.ان کا خ.ون کی طرح دوڑنا، محاورتاً بولا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں