خدا کی قسم تمہاری ہر دعا قبول ہوگی 10باریہ الفاظ پڑھ کر دعا مانگو اسی وقت اللہ کا جواب آئیگا،مزید جانیں اس آرٹیکل میں

خدا کی قسم تمہاری

پی ایف سی نیوز! اگر دعا کرنے والا دعا کرے اور گ ن ا ہ والے کام کرتا رہے ان سے توبہ نہ کرے تو ایسے شخص کی دعا بارگاہ الٰہی میں شرف قبولیت حاصل نہیں کرسکتی ۔ اس لیے دعا کرنے والے کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اپنے گ نا ا ہ و ں کی معافی مانگے توبہ واستغفار کرے حضوراکرمﷺ نے ارشاد فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر شخص کی دعا کا جواب دے گا جب تک وہ جلد باز نہ ہو۔صحابہ کرام ؓ نے پوچھا یارسول اللہ جلد باز سے کیا مراد ہے

کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ دعا کو آرام سے پڑھنے کے بجائے جلدی جلدی پڑھے آپﷺ نے فرمایا نہیں بلکہ جلد باز وہ ہے جو اللہ تعالیٰ سے دعا کرے اور اسے جواب نظر نہ آئے وہ سوچ لے کہ اللہ تعالیٰ اس کی دعا کا جواب نہیں دے گا اور دعا مانگنا بند کردے ۔ حضورپاکﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اس کی دعا کا جواب دے گا اگر وہ دعا سے مایوس اور ناامید نہ ہو ۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس ہوجانا ۔ ہمت ہار جانا یہ سوچ لینا کہ اللہ تعالیٰ دعا کا جواب نہیں دے گا ایک اہم وجہ ہے جو اس شخص کی دعا کی قبولیت میں رکاوٹ ڈالتی ہے اسی لیے جب بھی اللہ تعالیٰ سے دعا مانگیں تو مانگتے رہیں ۔ اللہ تعالیٰ ضرور عطاء فرمائیں گے مایوس نہیں ہونا بس یہ سوچ لیں کہ وہی میرا مالک ہے

وہی مجھے عطاء کرے گا وہی مجھے سب کچھ دے گا آپ کی ہر دعا قبول ہوگی ۔ قرآن پاک کی ایک آیت کے بارے میں بتاتے چلیں ۔ اے پیغمبر ﷺ جب تم سے میرے بندے میرے بارے میں دریافت کریں تو کہہ دو میں تو تمہارے پاس ہوں جب کو ئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں ان کو چاہیے میرے حکموں کو مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں جیسا کہ ایمان لانے کا حق ہے تاکہ وہ ہدایت پاجائیں ۔اپنے عمل کی طرف بڑھتے ہوئے بتاتے چلیں ۔ حضرت اُم سلیم ؓ نبی اکرمﷺ کی خدمت اقدس میں حاضرہوئیں اور عرض کیا یارسول اللہ ﷺ مجھے ایسے کلمات سکھا دیں جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگا کروں ۔ آپﷺ نے فرمایا 10مرتبہ سبحان اللہ 10مرتبہ الحمداللہ 10مرتبہ اللہ اکبر پڑھو اور اللہ تعالیٰ سے

اپنی ضرورت کا سوال کرو تو اللہ تعالیٰ جواب میں ارشاد فرماتے ہیں میں نے تمہارا کام کردیا ۔یہ عمل بہت زیادہ خاص اور چھوٹا سا عمل ہے کیونکہ نبی پاکﷺ کا فرمان جھوٹا ثابت نہیں ہوسکتا ۔ اگر آپ پورے یقین کیساتھ کسی بھی ضرورت کو پورا کروانے چاہتے ہیں تو اس عمل کو ضرور کریں ۔جو اللہ سے نہ مانگے اللہ اُس سے ناراض ہوتا ہے: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم نے فرمایا: جو اللہ سے مانگنا چھوڑ دے ،اللہ اس پر ناراض ہوجاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کو دعا سے بڑھ کر کوئی چیز محبوب نہیں: سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: اللہ کے نزدیک دعا سے بڑھ کر کوئی چیز زیادہ قابل عزت نہیں۔

Leave a Comment