ناریل پانی کا استعمال ضرور کریں لیکن یہ جان لیں۔۔ کہ اس کا زائد استعمال کرنے کے کیا کیا نقصانات ہیں؟

ناریل پانی

پی ایف سی نیوز! یوں تو قدرت کی بنائی ہر چیز کے کئی فوائد ہیں لیکن اس کا بے دریغ استعمال نقصانات کی وجہ بھی بن سکتا ہے، آج ہم بات کرنے والے ہیں اوپر سے سخت مگر اندر سے نرم اور لذیذ ناریل کے بارے میں، ناریل پانی تو ہم سب ہی پیتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اس کے کچھ نقصانات بھی ہو سکتے ہیں۔ آئیے آج ناریل پانی کے ضرورت سے زیادہ استعمال کے نقصانات جان لیتے ہیں،

تاکہ آپ بھی اس کا استعمال کریں مگر خیال سے۔• یہ کھلاڑیوں کے لئے آئیڈیل ڈرنک نہیں ہےاگر آپ کھلاڑی ہیں اور کسی بھی قسم کے کھیل میں سرگرم رہتے ہیں تو یہ ڈرنک آپ کے لئے نقصان دہ ہے، کیونکہ ناریل پانی آپ کو ڈی ہائیڈریٹ کر دیتا ہے اور اس میں کاربوہائیڈریٹ کم لیکن پوٹاشیم کی مقداربہت زیادہ ہوتی ہے۔• کیلوریز بڑھاتا ہےناریل پانی میں کیلوریز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس لئے جب دنیا بھر کے لوگ کیلوریز کم کر نے کی کوشش میں لگے ہیں مجھے نہیں لگتا کہ آپ ناریل پانی پی کر اسے بڑھانا چاہیں گے۔• الرجی کا شکار لوگوں کے لئے نقصان دہہم میں سے اکثر لوگوں کو کسی نہ کسی چیز سے الرجی ہوتی ہے، اور اگر الرجی کے دوران ناریل پانی پیا جائے تو یہ نقصان دہ ثابت ہوگا، اس لئے ان لوگوں کو جنہیں اکثر کئی چیزوں سے الرجی ہو جاتی ہے ان کے لئے ناریل پانی کا استعمال الرجی کا باعث بن سکتا ہے اس لئے ایسے لوگ اس سے پرہیز کریں۔ پشاب آور پراپرٹیزناریل پانی میں

ڈیوریٹک پراپرٹیز ہوتی ہیں یعنی اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال کرنے سے آپ کو بار بار پیشاب آئے گا اور آپ کے لئے یہ ایک مشکل بن جائے گا، اس لئے ناریل پانی کو اتنا پی لیں کہ فائدہ پہنچے اتنا زیادہ استعمال نہ کریں کہ پریشانی کا سبب بن جائے۔• نظامِ ہاضمہناریل پانی کو ایک حد تک مقدار میں استعمال کرنے سے آپ کا ہاضمہ ٹھیک رہے گا اور اس کے فوائد بھی حاصل ہوں گے مگر ضرورت سے زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے آپ کی طبیعت بگڑ سکتی ہے اور آپ کا نظامِ ہاضمہ خراب ہو سکتا ہے یہ آپ کے ہاضمے میں جلاب کی کیفیت پیدا کر دے گا اور یوں یہ پریشانی کا باعث بنے گا اس لئے ایک نارمل مقدار میں اس کا استعمال کریں۔• بلڈ شوگر بڑھائےناریل کا پانی شوگر والی ڈرنک تو نہیں ہے لیکن اس میں کاربوہائیڈریٹ اور کیلوریز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کہ اپ کی بلڈ شوگر بڑھانے کے لئے کافی ہے، اس لئے ناریل پانی کا کبھی کبھی استعمال تو ٹھیک ہے مگر روزانہ کی بنیاد پر اس کا

استعمال آپ کی صحت کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔• بلڈ پریشر کم کرےاگر آپ لو بلڈ پریشر کے مریض ہیں اور بلڈ پریشر کو بڑھانے یا نارمل کرنے کے ادویات کا استعمال کر رہے ہیں تو یہ یاد رکھیں کہ ناریل

Leave a Comment